گیارہ ہزارسے زیادہ رن بنانے کے باوجود ٹیم انڈیا میں نہیں ملی جگہ، اب بنا جنوبی افریقہ کا بلے بازی کوچ

کرکٹ جنوبی افریقہ نےممبئی کےسابق بلے باز امول مجمدارکو جنوبی افریقہ کے ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریزکےلئےبلے بازی کوچ مقررکیا ہے۔

Sep 09, 2019 10:35 PM IST | Updated on: Sep 09, 2019 10:43 PM IST
گیارہ ہزارسے زیادہ رن بنانے کے باوجود ٹیم انڈیا میں نہیں ملی جگہ، اب بنا جنوبی افریقہ کا بلے بازی کوچ

امول مجمدار بنے جنوبی افریقہ کے بلے بازی کوچ۔

کرکٹ جنوبی افریقہ نےممبئی کےسابق بلے باز امول مجمدارکو جنوبی افریقہ کے ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریزکےلئےبلے بازی کوچ مقررکیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز دواکتوبرکو وشاکھاپٹنم سے ہوگا۔ 44 سالہ مجمدارنے فرسٹ کلاس سطح پر اپنا آخری میچ 2013 میں آندھرا پردیش کےلئے کھیلا تھا۔اس کے بعد سے انہوں نےکئی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالیں اورٹی وی كمنٹیٹربھی رہے۔

وہ ہندوستان کے انڈر -19 ٹیموں اور آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلس کے لئے بھی کام کر چکے ہیں۔مجمدار ٹیم ڈائریکٹر اینوچ اینكوئے کے کوچنگ عملے سے جڑیں گے جس میں اسسٹنٹ بولنگ کوچ ونسیڈ بارنیس اور معاون فیلڈنگ کوچ جسٹن اونٹوگ شامل ہیں۔ مجمدار کوگزشتہ ہفتےیہ آفرملا تھا جسےانہوں نےقبول کرلیا تاکہ ان کو ایک بین الاقوامی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل سکے۔گھریلو کرکٹ میں مجمدار نے اپنے 20 سال کے کیریئر میں 11167 رنز بنائے ہیں۔

امول مجمدار کو کیوں ملی یہ ذمہ داری؟

Loading...

امول مجمدار کوجنوبی افریقہ نے ان کے گھریلو ریکارڈاورتجربے کو دیکھتے ہوئے عبوری بلے بازی کوچ نامزد کیا ہے۔ امول مجمدارنے ممبئی کے لئے کھیلتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 11167 رن بنائے۔ امول مجمداررنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبرپرہیں۔ سال 2014 میں ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وہ کئی ٹیموں کے ساتھ بطورکوچ وابستہ رہے۔ امول مجمدار کے پاس بی سی سی آئی اورکرکٹ آسٹریلیا کا ہائی پرفارمنس کوچنگ سرٹیفکیٹ ہے۔ امول مجمدارآئی پی ایل میں راجستھان رائلس کے بلے بازی کوچ بھی رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اندر19 اورانڈر23 ٹیم کے کوچ بھی رہے ہیں، دسمبر2013 میں وہ نیدرلینڈ کے بلے بازی کوچ بھی رہے۔

نیدرلینڈ کے بلے بازی کوچ بھی رہ چکے ہیں امول مجمدار۔ نیدرلینڈ کے بلے بازی کوچ بھی رہ چکے ہیں امول مجمدار۔

کوچ بن کربے حد خوش ہیں امول مجمدار

جنوبی افریقی ٹیم کے عبوری بلے بازی کوچ نامزد کئے جانے کے بعد امول مجمدار نے کہا کہ وہ ہمیشہ کرکٹ کے ساتھ منسلک رہنا چاہتے ہیں۔ امول مجمدارنے بیان دیا '25 سال تک بطورکھلاڑی میدان پرگزارنے کے بعد اب میں آئندہ 25 سال بطورکوچ گزارنا چاہتا ہوں۔ میں اچھے ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں کو نکھارنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے کوچنگ کیریئرکے نئے باب کولے کرپرجوش ہوں'۔

نیوزایجنسی یواین آئی اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...