کیا دھونی کوٹیم انڈیا میں جگہ ملنی چاہئے؟ انل کمبلےنےدیا یہ بیان

ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اورسابق کوچ انل کمبلےنے وکٹ کیپربلےبازمہندرسنگھ دھونی کی تعریف کرتےہوئےکہا ہےکہ وہ قابل احترام وداعی کے مستحق ہیں اوردھونی جب بھی ریٹائرمنٹ لینےکا فیصلہ لیں توانہیں باعزت الوداعی دی جانی چاہئے۔

Sep 08, 2019 10:05 PM IST | Updated on: Sep 08, 2019 10:15 PM IST
کیا دھونی کوٹیم انڈیا میں جگہ ملنی چاہئے؟ انل کمبلےنےدیا یہ بیان

دھونی کے مستقبل کولےکرکئی طرح کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔

ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اورسابق کوچ انل کمبلےنے وکٹ کیپربلےبازمہندرسنگھ دھونی کی تعریف کرتےہوئےکہا ہےکہ وہ قابل احترام وداعی کے مستحق ہیں اوردھونی جب بھی ریٹائرمنٹ لینےکا فیصلہ لیں توانہیں باعزت الوداعی دی جانی چاہئے۔

جولائی میں ختم ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد دھونی نے میدان کرکٹ سے دور رہ کر آرام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔کمبلے نے اگلے سال ہونے والے ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ میں دھونی کےانتخاب پر شک ظاہر کیا۔دھونی ویسٹ انڈیز کے خلاف هي ٹوئنٹی -20 سیریز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے ٹوئنٹی -20 ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔غور طلب ہے کہ دھونی کی قیادت میں ہندستان نے 2007 میں ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔

Loading...

انل کمبلےکےکوچ رہتےٹیم صرف ایک ٹسٹ میچ ہاری تھی۔ انل کمبلےکےکوچ رہتےٹیم صرف ایک ٹسٹ میچ ہاری تھی۔

کمبلےنےکہا کہ دھونی جب بھی ریٹائر منٹ لینےکا فیصلہ کریں گےانہیں قابل احترام وداعی دی جانی چاہئے۔ وہ اس کےحقدارہیں، لیکن اب ٹیم انتخاب کولےکرسلیکٹروں کوبیٹھ کربات کرنی چاہئے۔ مذاکرات ہونا بہت اہم ہے۔ میرے خیال سےسلیکٹروں کواس بارے میں فیصلہ لینا چاہئےکہ ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ ٹیم کیسی ہونی چاہئے۔عالمی کپ زیادہ دور نہیں ہے۔ ہندوستان کوجنوبی افریقہ کے ساتھ اسی ماہ تین میچوں کی ٹوئنٹی -20 سیریز کھیلنی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونا ہے۔

Loading...