ڈیبیومیچ میں ہی اس گیند بازنے بغیررن دیئے جھٹکے6 وکٹ، ٹیم نے صرف پانچ گیند میں جیت لیا میچ

ساؤتھ ایشین گیمس کے پہلے ویمنس کرکٹ میچ میں نیپال نے مالدیپ کو 16 رنوں پرآل آؤٹ کر کے پانچ گیند میں ہی میچ جیت لیا۔ انجلی چند نے بغیررن دیئے 6 وکٹ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

Dec 02, 2019 06:58 PM IST | Updated on: Dec 02, 2019 07:12 PM IST
ڈیبیومیچ میں ہی اس گیند بازنے بغیررن دیئے جھٹکے6 وکٹ، ٹیم نے صرف پانچ گیند میں جیت لیا میچ

نیپال نے مالدیپ کو صرف 5 گیندوں میں ہرا دیا۔

پوکھرا: کرکٹ کےمیدان پراکثرریکارڈ بنتےاورٹوٹتے ہیں، لیکن نیپال کے پوکھرا میں ایک ایسا ریکارڈ بنا ہے، جس نے سبھی کرکٹ مداحوں کوحیران کردیا ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمس کے پہلے ویمنس کرکٹ میچ میں نیپال نے مالدیپ کومحض 16 رنوں پرسمیٹ دیا اوراس کے بعد میزبان ٹیم نےصرف پانچ گیندوں میں ہی میچ جیت لیا۔ نیپال کی جیت میں اس کی گیند باز انجلی چند نے بھی تاریخ رقم کردی۔ انجلی چند نے مالدیپ کے خلاف 13 گیندوں میں 6 وکٹ لئےاورانہوں نےایک بھی رن خرچ نہیں کیا۔

ڈیبیومیچ میں حیرت انگیزکارکردگی

Loading...

واضح رہےکہ انجلی چند نے نیپال کی طرف سے ٹی -20 ڈیبیوکیا تھا، یہ ان کا پہلا بین الاقوامی میچ تھا اورپہلے ہی مقابلےمیں انہوں نےمخالف ٹیم کی کمرتوڑکررکھ دی۔ انجلی چند نے بغیررن دیئے 6 وکٹ لےکرعالمی ریکارڈ بنایا ہے، وہ پہلی کرکٹرہیں، جس نےبغیررن خرچ کئے6 بلے بازوں کوآؤٹ کیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ملیشیا کی گیند بازماس ایلیسا کےنام تھا، جنہوں نےتین رن دے کر6 وکٹ لئے تھے۔

انجلی چند نے پہلے ہی میچ میں رقم کردی تاریخ انجلی چند نے پہلے ہی میچ میں رقم کردی تاریخ

انجلی چند نے ایسے لئے 6 وکٹ

واضح رہےکہ انجلی چند نے محض 13 گیند پھینکی اورانہوں نے ہیٹ ٹرک بھی لی۔ پہلے اوورمیں انجلی چند نے تین وکٹ لئے۔ انہیں دوسری، چوتھی اورچھٹی گیند پروکٹ ملا۔ اس کے بعد انہوں نےاپنے دوسرے اوورمیں دووکٹ لئے۔ انہوں نے پانچویں اورچھٹی گیند پر وکٹ لیا۔ اس کےبعد اپنے تیسرے اوورکی پہلی ہی گیند پروکٹ لےکرانہوں نےاپنی ہیٹ ٹرک اور6 وکٹ پورے کرلئے۔

انجلی چند نے ہیٹ ٹرک بھی لیا۔ انجلی چند نے ہیٹ ٹرک بھی لیا۔

مالدیپ کی شرمناک کارکردگی

انجلی چندکی گیند بازی کےسامنے مالدیپ کےایک بھی بلے بازنہیں ٹک پائے۔ مالدیپ کی ٹیم 10.1 اوورمیں محض 16 رن پرآل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے9 بلے بازتوکھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ ایک بھی بلے بازدہائی کےاعدادوشمارتک بھی نہیں پہنچ سکے۔ ٹیم کی سلامی بلے باز حمزہ نیازنے سب سے زیادہ 9 رن بنائے۔

Loading...