بیٹی کی تدفین کے بعد اب ٹیم کوعالمی کپ جتانےانگلینڈ پہنچا یہ کھلاڑی

آصف علی کی بیٹی دعا فاطمہ کینسرسےمتاثرتھی، امریکہ میں ان کا علاج کامیاب نہیں رہا۔

May 25, 2019 10:55 PM IST | Updated on: May 25, 2019 11:02 PM IST
بیٹی کی تدفین کے بعد اب ٹیم کوعالمی کپ جتانےانگلینڈ پہنچا یہ کھلاڑی

آصف علی کی معصوم بیٹی کی نماز جنازہ۔

پاکستان کے بلے بازآصف علی کا جس دن عالمی کپ ٹیم میں انتخاب ہوا، اسی دن ان کی معصوم بیٹی کا انتقال بھی ہوگیا۔ وہ محض 19 ماہ تھی اوراسےکینسرتھا۔ آصف علی نے جمعرات کواپنی بیٹی کوسپرد خاک کیا اوراب وہ پاکستان کےلئےعالمی کپ کھیلنےانگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

آپ کوبتادیں کہ آصف علی پرمصیبتوں کا پہاڑضرورٹوٹا ہے، لیکن وہ اپنی بیٹی کوایک پہلوان مانتے ہیں۔ آصف نےٹوئٹ کیا 'میں دعا فاطمہ کوایک پہلوان بیٹی کےطورپریاد رکھنا چاہتا ہوں۔ وہ میری طاقت تھی۔ میں آپ سبھی سےگزارش کروں گا کہ میری شہزادی (بیٹی) کی روح کی تسکین کےلئےدعا کریں'۔ آصف علی کی بیٹی کی موت کےبعد کئی عظیم کھلاڑیوں نےآصف علی کےتئیں تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں سچن تندولکرکا نام بھی شامل ہے۔

Loading...

سچن تندولکرنے'دی ٹیلی گراف' سے بات چیت میں کہا 'خاندان کےکسی فرد کا اچانک چلے جانا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ میں آصف، ان کی بیوی اوراہل خانہ کے دیگرافراد کےتئیں تعزیت کا اظہارکرتا ہوں، اس طرح کےنقصان کوبھرا نہیں جاسکتا۔ میں نےبھی اپنے والد کو 1999 کےعالمی کپ کےدوران کھودیا تھا اورگھرلوٹ آیا تھا، واپس جانےکےباوجود میں اپنے والد کےکھونےکے دکھ سے نہیں نکل پارہا تھا۔ اس سےابھرنے میں وقت لگتا ہے۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ اس دکھ کی گھڑی میں آصف علی کو دکھ برداشت کرنےکی طاقت دے'۔

asif ali pakistan

آصف علی پاکستان کےاہم کھلاڑی ہیں۔ عالمی کپ میں وہ اپنی ہٹنگ سے پاکستان کوجیت دلانےکا مادہ رکھتے ہیں۔ انگلینڈ کےخلاف ونڈے سیریزمیں آصف علی نے 4 میچوں میں 142 رن بنائے۔ ان کا اوسط 35.50 رہا۔ ساتھ ہی ان کا اسٹرائیک ریٹ 131.48 رہا، جو ایک مڈل آرڈربلے بازکے لئے بے حد شاندارہے۔ آصف علی کوپاکستانی ٹیم میں فنیشرکا رول دیا گیا ہے۔

پاکستان کوآصف علی جیسے بلے بازکی ضرورت بھی ہے۔ کیونکہ افغانستان کے خلاف وارم اپ مقابلے میں پاکستان کوشکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی ٹیم کا مڈل آرڈرکافی کمزور لگ رہا ہے اورآصف علی اس کمزوری کو طاقت میں بدل سکتے ہیں۔

Loading...