لارڈس میں انگلینڈ کی شکست کا سلسلہ جاری، آسٹریلیا کےلئے سیمی فائنل کی سیٹ کنفرم

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں آسٹریلیا نے لارڈس کے میدان پر کھیلے گئے میچ میں میزبان انگلینڈ کو64 رنوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیائی ٹیم اس جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

Jun 25, 2019 11:57 PM IST | Updated on: Jun 25, 2019 11:58 PM IST
لارڈس میں انگلینڈ کی شکست کا سلسلہ جاری، آسٹریلیا کےلئے سیمی فائنل کی سیٹ کنفرم

آسٹریلیا نےلارڈس میدان پرانگلینڈ کوپھرروندا۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں آسٹریلیا نے لارڈس کے میدان پر کھیلے گئے میچ میں میزبان انگلینڈ کو64 رنوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیائی ٹیم اس جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ کے سامنے 286 رنوں کا ہدف تھا، جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 44.4 اووروں میں 221 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کے لئے بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ 89 رن بنائے۔ اسٹوکس نے اپنی اننگ میں 115 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے اوردو چھکے لگائے۔ آسٹریلیا کے لئے جیسن بیہرن ڈارف نے پانچ وکٹ اورمشیل اسٹارک نے 4 وکٹ لئے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کو ایرون فنچ اورڈیوڈ وارنر نے اچھی شروعات دی۔ دونوں کے درمیان پہلے وکٹ کے لئے 123 رنوں کی شراکت ہوئی۔ معین علی نے 53 کے اسکور پرڈیوڈ وارنر کو آوٹ کرکے اس شراکت کوتوڑا۔ ڈیوڈ وارنر کے آوٹ ہونے کے باوجود ایرون فنچ اپنےجارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے رہے۔ وارنر کے بعد کریز پرآئے عثمان خواجہ کو 23 رن کے انفرادی اسکورپراسٹوکس نے بولڈ کیا۔ حالانکہ فنچ مسلسل اچھا کھیل کھیلتے رہے اوراپنی سنچری مکمل کی۔ سنچری مکمل کرنے کی اگلی ہی گیند پروہ جوفرا آرچرکو کیچ تھما بیٹھے اورپویلین لوٹ گئے۔

گلین میکسویل نے آتے ہی تیز اننگ کھیلنے کی کوشش کی اوربڑے شاٹس لگانے کے چکرمیں ہی وہ محض 12 رن بناکر بٹلرکو کیچ تھما بیٹھے۔ اسٹیو اسمتھ نے اس وقت تک اننگ کو سنبھال رکھا تھا۔ حالانکہ ان کے اورمارکس اسٹوئنس کے درمیان تال میل کی کمی کے سبب پانچواں وکٹ کھویا، جب اسٹوئنس رن آوٹ ہوگئے۔ آخر کے اووروں میں بلے بازی پوری طرح بکھرگئی۔ اسٹیو اسمتھ (38) غلط شاٹ کھیل کر کرس ووکس کی گیند پرجوفرا آرچر کو کیچ تھما بیٹھے۔ آسٹریلیا نے پیٹ کمنس کے طورپر اپنا ساتواں اورآخری وکٹ کھویا۔

Loading...

Loading...