بنگلہ دیش نےدی کھلاڑیوں کو وارننگ، ہندوستان کےخلاف کھیلنے کے لئےکرنا ہوگا یہ کام

آئندہ ماہ بنگلہ دیش ٹیم کو تین ٹی -20 اوردو ٹسٹ میچ کی سیریز کھیلنے کے لئے ہندوستان کا دورہ کرنا ہے، لیکن ہندوستان آنے کے لئے کھلاڑیوں کو اس سے پہلے ایک مشکل امتحان پاس کرنا ضروری ہوگا۔

Oct 07, 2019 09:49 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 09:49 PM IST
بنگلہ دیش نےدی کھلاڑیوں کو وارننگ، ہندوستان کےخلاف کھیلنے کے لئےکرنا ہوگا یہ کام

بنگلہ دیش کے سینئرکھلاڑیوں کو قومی کرکٹ لیگ میں کھیلنا ہوگا۔

ڈھاکہ: آئندہ ماہ بنگلہ دیش ٹیم کو تین ٹی -20 اوردو ٹسٹ میچ کی سیریز کھیلنے کےلئے ہندوستان کا دورہ کرنا ہے، لیکن ہندوستان آنےکےلئےکھلاڑیوں کواس سے پہلےایک مشکل امتحان پاس کرنا ضروری ہوگا۔ ہندوستان کےٹسٹ دورے کےلئےسلیکشن کی دوڑمیں برقرار رہنےکےلئےبنگلہ دیش کےسینئرکھلاڑیوں کو قومی کرکٹ لیگ (این سی ایل) میں خود کو ثابت کرنا ہوگا۔ بنگلہ دیش کےقومی سلیکٹرس اورسابق کپتان حبیب البشرنے کہا کہ کھلاڑیوں کواین سی ایل کے پہلے دودورمیں کھیلنا ہوگا۔ حالانکہ شکیب الحسن اورلٹن کمارداس اس وقت کیربیائی پریمیئرلیگ میں کھیل رہے ہیں، جنہیں چھوٹ دی جائےگی۔ اے ٹیم میں کھیل رہےاوردیگربنگلہ دیشی کرکٹروں کوہندوستان دورے کےلئےمنتخب کئے جانےکےلئےاین سی ایل میں کھیلنا ہوگا۔

ڈینیل ویٹوری 25 اکتوبرکوکیمپ سے ہوں گے وابستہ

Loading...

خبروں کےمطابق ہندوستان دورے سے قبل ٹیم کےنئےگیند بازی مشیرڈینیل ویٹوری 25 اکتوبرکوکیمپ سےمنسلک ہوں گے۔ ہندوستان کا دورہ تین ٹی -20 میچوں کی سیریزسے شروع ہوگا، جس کےبعد دو ٹسٹ میچ اندور(14 سے 18 نومبر) اورکولکاتا (22 سے 26 نومبر) میں کھیلےجائیں گے۔ این سی ایل میں کھیلنےسےمتعلق فیصلہ افغانستان کے خلاف واحد ٹسٹ میں ملی شکست کے بعد کیا گیا۔

ڈینیل ویٹوری جلد ہی بنگلہ دیشی ٹیم سے وابستہ ہوں گے۔ ڈینیل ویٹوری جلد ہی بنگلہ دیشی ٹیم سے وابستہ ہوں گے۔

گزشتہ ماہ بنگلہ دیش اورافغانستان کےدرمیان کھیلےگئے واحد ٹسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 224 رنوں سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد دنیائےکرکٹ میں ٹیم کی کافی فضیحت ہوئی تھی۔ وہیں وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریزمیں مصروف ہے۔ پہلے ٹسٹ میچ میں ہندوستان نے203 رنوں سے بڑی جیت حاصل کی تھی۔ تین ٹسٹ میچوں کی سیریزکا دوسرا میچ 10 اکتوبرکوپنےمیں اورتیسرا میچ 19 اکتوبرکورانچی میں ہوگا۔

Loading...