ہندوستان۔ بنگلہ دیش سیریز پر آئی بڑی خبر، کھلاڑیوں نے لیا یہ اہم فیصلہ

بنگلہ دیش میں اچانک پیدا ہوا کرکٹ بحران اب ختم ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے سبھی کھلاڑیوں نے ہڑتال ختم کر دی ہے اور اب بنگلہ دیش کی ٹیم طئے پروگرام کی بنیاد پر ہی ہندوستان آئے گی۔

Oct 24, 2019 09:10 AM IST | Updated on: Oct 24, 2019 06:16 PM IST
ہندوستان۔ بنگلہ دیش سیریز پر آئی بڑی خبر، کھلاڑیوں نے لیا یہ اہم فیصلہ

بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے ختم کی ہڑتال

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش میں اچانک پیدا ہوا کرکٹ بحران اب ختم ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے سبھی کھلاڑیوں نے ہڑتال ختم کر دی ہے اور اب بنگلہ دیش کی ٹیم طئے پروگرام کی بنیاد پر ہی ہندوستان آئے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چودھری نے سبھی کھلاڑیوں کے ہڑتال ختم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ نظام الدین چودھری نے یہ بھی بتایا کہ کھلاڑیوں کے سبھی مطالبات مان لئے گئے ہیں اور مستقبل میں اسے پورے کئے جائیں گے۔

پیر کے روز ہڑتال پر گئے تھے بنگلہ دیشی کھلاڑی

Loading...

بتا دیں بنگلہ دیش کے 60 کھلاڑی پیر کے روز اچانک ہڑتال پر چلے گئے تھے۔ جن میں شکیب الحسن، تمیم اقبال اور مشفق الرحیم بھی شامل تھے۔ یہ سبھی کھلاڑی اپنے 11 مطالبات کو لے کر ہڑتال پر گئے تھے۔ ہڑتال کے بعد ہندوستان اور بنگلہ دیش سیریز پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے تھے جس کا آغاز اگلے مہینے سے ہونا ہے۔ بدھ کی رات بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور سینئر کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں سبھی معاملے حل کر لئے گئے۔

روہت شرما کر سکتے ہیں بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز میں کپتانی روہت شرما کر سکتے ہیں بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز میں کپتانی

بنگلہ دیش کرکٹ کھلاڑیوں نے بورڈ کے سامنے جو 11 مطالبات رکھے تھے ان میں سب سے اہم بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے فرنچائزی ماڈل کو رد  کرنے کے فیصلے کو واپس لینا تھا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش بورڈ نے پچھلے دنوں فیصلہ لیا تھا کہ بی پی ایل میں ہر ٹیم میں کم سے کم ایک لیگ اسپنر ہونا ضروری ہے جس کے خلاف شکیب الحسن نے آواز اٹھائی تھی۔ حالانکہ بورڈ نے اب ان سبھی مانگوں کو ماننے کی بات کہی ہے اور اب ٹیم انڈیا اور بنگلہ دیش کی ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز طئے وقت پر ہی شروع ہو گی۔

Loading...