عالمی کپ کےلئےبنگلہ دیشی ٹیم کا اعلان، شکیب الحسن کی ہوئی واپسی

چوٹ کے سبب نیوزی لینڈ دورہ سےباہرہونے والےآل راونڈرشکیب الحسن کی بطورنائب کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

Apr 16, 2019 09:42 PM IST | Updated on: Apr 16, 2019 09:44 PM IST
عالمی کپ کےلئےبنگلہ دیشی ٹیم کا اعلان، شکیب الحسن کی ہوئی واپسی

چوٹ کے سبب نیوزی لینڈ دورہ سے باہر ہونے والے ا آل راونڈر

بنگلہ دیش نے انگلینڈ میں آئندہ ماہ سے ہونے والےعالمی کپ کے لئے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ مشرف مرتضیٰ کی کپتانی میں ٹیم اترے گی جو اپنا چوتھا عالمی کپ کھیل رہے ہیں۔ انگلی میں چوٹ کے سبب نیوزی لینڈ دورہ سے باہرہونے والے آل راونڈرشکیب الحسن کی بطورنائب کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

شکیب الحسن کومومن الحق کی جگہ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش پریمیرلیگ کے دوران شکیب الحسن زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ دورے سے بھی ٹیم سے باہرہوگئےتھے۔ وکٹ کیپرکےطورپرٹیم نے لٹن داس پران کے خراب فارم کے باوجود بھروسہ جتایا ہے۔ مڈل آرڈرمیں ٹیم میں سومیا سرکاراورشبیررحمن کوموقع ملا ہے۔

Loading...

وہیں محمد سیف الدین اورمہدی حسن کوپہلی بارعالمی کپ کھیلنےکےلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ٹیم نےمصدق حسین کوٹیم میں موقع دیا ہے، جنہیں سال 2018 کے ایشیا کپ کےبعد سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔ ایشیا کپ میں خراب فارم کےبعد انہوں نےزمبابوے دورے سےبھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔ ٹیم نے نوجوان تیزگیند بازابوزائد کوٹیم میں جگہ دی ہے، جنہوں نےاب تک ایک بھی ونڈے میچ نہیں کھیلا ہے۔

وہیں محمد متھن کوبھی ان کےشاندارفارم کےدم پرٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ عالمی کپ سے قبل بنگلہ دیش، آئرلینڈ اورویسٹ انڈیزکےخلاف ٹرائی سیریزکھیلےگی۔ عالمی کپ میں دوجون کوجنوبی افریقہ کومہم کی شروعات کرنےسےقبل بنگلہ دیش ہندوستان اورپاکستان کےخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

ٹیم اس طرح ہے۔

مشرف مرتضیٰ (کپتان)، تمیم اقبال، محمود اللہ، مشفق الرحیم، شکیب الحسن (نائب کپتان)، سومیا سرکار، لٹن داس، شبیررحمن، مہدی حسن، محمد متھن، روبیل حسن، مستفیض الرحمن، محمد سیف الدین، مصدق حسین، ابوزائد۔

Loading...