بنگلہ دیش کوبڑاجھٹکا، اس کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی

بنگلہ دیشی کھلاڑی شہادت حسین پرپانچ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گھریلو ٹورنامنٹ نیشنل کرکٹ لیگ میں ان پرساتھی کھلاڑی عرفات سنی سے مارپیٹ کا الزام لگا تھا۔

Nov 19, 2019 04:41 PM IST | Updated on: Nov 19, 2019 04:55 PM IST
بنگلہ دیش کوبڑاجھٹکا، اس کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی

شہادت حسین پر5 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان کے خلاف تاریخی ٹسٹ میچ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ بنگلہ دیشی کھلاڑی شہادت حسین پرپانچ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گھریلو ٹورنامنٹ نیشنل کرکٹ لیگ میں ان پرساتھی کھلاڑی عرفات سنی سے مارپیٹ کا الزام لگا تھا۔ جس کے بعد ان پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ وہ اس ماہ اس طرح کی سزا پانے والے دوسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے شکیب الحسن پربھی دوسال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کوبڑا جھٹکا لگا تھا، جب آئی سی سی نے ٹیم کےاسٹا رآل راؤنڈرشکیب الحسن پردوسال کی پابندی عائد کردی تھی۔ شکیب الحسن پریہ پابندی میچ فکسنگ کا آفرملنےکی بات چھپانے پرعائد کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے ٹسٹ اورٹی -20 ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نےآئی سی سی کےاینٹی کرپشن یونٹ کے تین ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی بات قبول کرلی، جس کے بعد ان پریہ کارروائی کی گئی۔ شکیب الحسن حال ہی میں ختم ہوئےآئی سی سی عالمی کپ 2019 میں سب سےزیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبرپرتھے۔ چونکہ آئی سی سی نے شکیب پرعائد کی گئی دوسال کی پابندی کوایک سال معطلی کی مدت میں رکھا ہے، اس لئے وہ 29 اکتوبر2020 سے پھرسے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے۔

Loading...

Loading...