راہل دراوڑ سے مل کر لوٹ رہے سوربھ گانگولی اس ’ مشکل‘ میں پھنسے، خود کو گھرا دیکھ کر کیا یہ کام

راہل دراوڑ سے مل کر واپس لوٹ رہے بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

Oct 31, 2019 01:00 PM IST | Updated on: Oct 31, 2019 01:04 PM IST
راہل دراوڑ سے مل کر لوٹ رہے سوربھ گانگولی اس ’ مشکل‘ میں پھنسے، خود کو گھرا دیکھ کر کیا یہ کام

سوربھ گانگولی: فائل فوٹو

بنگلورو۔  ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی نے حال ہی میں بی سی سی آئی کے 39 ویں صدر کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا ہے۔ اس کے بعد سے ہی وہ ہندوستانی کرکٹ کو نئے مقام پر لے جانے کے لئے مسلسل کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں گانگولی نے بدھ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے صدر اور ٹیم انڈیا کے اپنے پہلے کے ساتھی راہل دراوڑ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ہندوستانی کرکٹ کے دونوں قدآوروں نے کئی بڑے اور اہم فیصلے بھی لئے۔

Loading...

تاہم، راہل دراوڑ سے مل کر واپس لوٹ رہے بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ دراصل، گانگولی کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بنگلورو ائیرپورٹ پر ان کے مداحوں کی بھاری بھیڑ جمع ہو گئی۔ ہر کوئی انہیں دیکھنے کو بیتاب تھا۔ ائیرپورٹ پر ایسا منظر تھا کہ جیسے وہاں کوئی پریس کانفرنس چل رہی ہو۔

خود کو ایسی حالت میں دیکھ کر سوربھ گانگولی نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لے کر انہیں خوش کر دیا۔ اس کے بعد گانگولی نے ٹویٹ کر کہا کہ بنگلورو ائیرپورٹ پر چیک ان کاؤنٹر پر لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت شکر گزار محسوس کر رہا ہوں۔

سوربھ گانگولی کی سیکورٹی اہلکاروں اور مداحوں کے ساتھ ائیرپورٹ پر لی گئی یہ سیلفی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کسی مداح نے لکھا کہ پورا ہندوستان آپ کو پیار کرتا ہے دادا، آپ اس کے حقدار ہیں۔ وہیں، ایک دیگر نے لکھا کہ دادا آپ کو نہیں پتہ کہ بنگلورو میں آپ کے کتنے جنونی مداح ہیں۔

Loading...