ہندوستانی ٹیم کے لئے بری خبر، سامنے آئی ہاردک پانڈیا کی یہ کمزوری

ہندوستان نے بھی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا تھا۔ حالانکہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ابھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔

May 03, 2019 09:08 AM IST | Updated on: May 03, 2019 09:08 AM IST
ہندوستانی ٹیم کے لئے بری خبر، سامنے آئی ہاردک پانڈیا کی یہ کمزوری

ہندوستانی ٹیم: فائل فوٹو

آئندہ 30 مئی سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے سبھی ٹیمیں تیاری کر رہی ہیں۔ ہندوستان نے بھی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا تھا۔ حالانکہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ابھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان ہندوستانی ٹیم زبردست بلے باز ہاردک پانڈیا کو لے کر فکرمند ہے۔

آئی پی ایل کھیل رہے ہاردک ورلڈ کپ کے لئے جانے والی 15 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔ آل راؤنڈر ہاردک ڈیتھ اوور میں ٹیم کے لئے پاور ہٹر کا رول نبھاتے ہیں۔ ایسے میں ان کی کوئی بھی کمزوری ٹیم انڈیا کے لئے مصیبت بن سکتی ہے۔

Loading...

پچھلے میچوں میں دھماکہ دار بلے بازی کرنے والے ہاردک کی کمزوری ٹیم کے ساتھی کھلاڑی بھبنیشور کمار نے ہی کھول دی۔ ممبئی بنام حیدرآباد کے میچ میں 15 ویں اوور میں بلے بازی کر رہے ہاردک کے حالیہ فارم کو دیکھ کر ٹیم کو بڑی اننگ کی امید تھی۔ لیکن بھبنیشور کی شارٹ لینتھ گیند پر وہ پھر چوک گئے اور لانگ آف پر نبی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ہندوستانی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو شارٹ گیندیں کھیلنے میں دقت ہوتی ہے۔

انگلینڈ اور ویلس میں ہونے والے عالمی کپ میں یہ ہندوستان کی سب سے بڑی دقت ہو سکتی ہے۔ کیونکہ وہاں کی پچوں میں ہندوستان کے مقابلے زیادہ باؤنس رہتا ہے۔

Loading...