بین اسٹوکس نے رقم کی تاریخ، کرشمائی سنچری کی بدولت انگلینڈ کی تاریخی جیت

بین اسٹوکس نے ناٹ آؤٹ 135 رنوں کی کرشمائی اننگ کھیلتے ہوئےانگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں دلچسپ اتارچڑھاؤ کےبعد ایک وکٹ سےحیرت انگیزجیت اور5 میچوں کی سیریزمیں 1۔1 کی برابری دلا دی۔

Aug 25, 2019 11:19 PM IST | Updated on: Aug 25, 2019 11:19 PM IST
بین اسٹوکس نے رقم کی تاریخ، کرشمائی سنچری کی بدولت انگلینڈ کی تاریخی جیت

جیت کا جشن مناتے ہوئے بین اسٹوکس اور جیک لیچ۔ تصویر: اے پی

لیڈز: آل راؤنڈربین اسٹوکس نے ناٹ آؤٹ 135 رنوں کی کرشمائی اننگ کھیلتے ہوئےانگلینڈ کوآسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں اتوارکے روز دلچسپ اتار چڑھاؤ کےبعد ایک وکٹ سے حیرت انگیز جیت اور پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔1 کی برابری دلا دی۔ پہلی اننگز میں صرف 67 رن پر آؤٹ ہونے والی انگلینڈ کی ٹیم نے پانچویں اور آخری دن دوسری اننگز میں نو وکٹ پر 362 رن بنا کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ کو دلچسپ جیت دلانے والے ہیرو اسٹوکس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ اسٹوکس نے 219 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 135 رن کی میچ فاتح اننگز میں 11 چوکے اور آٹھ چھکے لگائے۔ انہوں نے فتح چوکا بھی مارا۔

اسٹوکس کے کرشمائی سنچری کی بدولت انگلینڈ کی جیت۔ اسٹوکس کے کرشمائی سنچری کی بدولت انگلینڈ کی جیت۔

Loading...

انگلینڈ کی اپنی ٹیسٹ تاریخ میں ایک وکٹ سے یہ چوتھی جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یہ سب سے بڑی جیت ہے۔ اسٹوکس نے جیک ليچ کے ساتھ 10 ویں وکٹ کے لئے 62 گیندوں میں 76 رن کی میچ فاتح ناٹ آؤٹ ساجھیداری کی۔ یہ چوتھی اننگ میں ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے آخری وکٹ کے لئے دوسری سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ اس شراکت داری میں ليچ نے 17 گیندوں پر ناٹ آؤٹ ایک رن بنایا جبکہ اس شراکت داری میں اسٹوکس کی شراکت 74 رن کی رہی۔ انگلینڈ کو 359 رن کا ہدف ملا تھا اور اس نے نواں وکٹ 289 رن پر گنوا دیا تھا لیکن اسٹوکس نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ناقابل یقین جیت سے ہمکنار کردیا۔ آسٹریلیا نے سیریز میں 2۔0 کی برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع گنوایا۔

بین اسٹوکس 135 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔ بین اسٹوکس 135 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔

انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تین وکٹ پر 156 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ جوروٹ نے75 اوراسٹوکس نےدورن سے اپنی اننگ کوآگےبڑھایا۔ روٹ 77 رن بنا کرآف اسپنرناتھن لیون کا شکار بن گئے۔ اسٹوکس نے پھر جانی بیرسٹو کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے89 رن کی ساجھیداری کی۔ بیرسٹو کو جوش ہیزل وڈ نے آؤٹ کیا۔ بيرسٹو نے 68 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 36 رن بنائے۔ جوس بٹلر ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ کرس ووکس ایک رن بنا کر ہیزل وڈ کا اگلا شکار بن گئے۔ جوفرا آرچرنے15 رن بنائے اور انہیں لیون نے آؤٹ کیا۔ اسٹیورٹ براڈ کھاتہ کھولے بغیر جیمز پیٹنسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ نے نواں وکٹ 286 کے اسکور پر گنوا دیا لیکن اسٹوکس نے اپنی آٹھویں سنچری بنا کرآسٹریلیا کی امیدوں پرپانی پھیر دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے چاراورلیون نے دو وکٹ لئے۔

Loading...