ورلڈ کپ 2019: سنار نے بنائی منی ٹرافی، ٹوئٹرصارفین نے کہا - پاکستان بھیج دو

ٹرافی اتنی چھوٹی ہے کہ اگرایک بارغلطی سے زمین پرگرجائے تواسے آسانی سے تلاش کرنا مشکل ہوجائے گا، وہیں ٹوئٹرصارفین نے اسے لے کرکافی دلچسپ ردعمل دیئے ہیں۔

Jul 03, 2019 06:30 PM IST | Updated on: Jul 03, 2019 07:20 PM IST
ورلڈ کپ 2019: سنار نے بنائی منی ٹرافی، ٹوئٹرصارفین نے کہا - پاکستان بھیج دو

ٹیم انڈیا کے ایک مداح نے صرف 1.5 سینٹی میٹر سونے کی ٹرافی بنائی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ  کپ 2019 کا سفرجیسے جیسے اختتام  کے قریب پہنچ رہا ہے، اسے لے کرشائقین کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے۔ عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم اس بار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، لہٰذا ہندوستانی کرکٹ شائقین کا جوش دیکھنے کے لائق ہیں اوروہ انتہائی پرجوش ہیں۔

ٹیم انڈیا کی حمایت کرنے کےلئے مداح طرح طرح کے طریقے اپنا رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کو حمایت کرنےکےلئے کرناٹک کے سنار(سونے کے زیورات بنانے والا) ناگراج ریوانکرنے خاص ترکیب نکالی ہے۔ انہوں نےعالمی کپ ٹرافی کے سامنے سونے کی ایک ٹرافی ہے، جس کی اونچائی محض 1.5 سینٹی میٹر ہے۔ اس سے بھی خاص بات یہ ہےکہ یہ ایک گرام سے بھی کم 0.49 گرام ہے۔

Loading...

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرافی اتنی چھوٹی ہے کہ اگرایک بارغلطی سے زمین پر گرجائے تواسے آسانی سے تلاش کرنا مشکل ہوجائے گا۔ وہیں ٹوئٹرصارفین نےاسے لے کر کافی دلچسپ ردعمل دیئے ہیں۔ ایک صارف نے پاکستان پرچٹکی لیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پاکستان بھیج دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل کی دوڑابھی اعدادوشمارمیں الجھی ہوئی ہے۔ پاکستان اگرسیمی فائنل میں پہنچنا چاہتا ہے تواسےانگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہارنے کی دعا کرنی ہوگی۔ حالانکہ آج پاکستان کے کرکٹ شائقین نیوزی لینڈ کی حمایت کررہے ہیں اوراس کی جیت کےلئے دعائیں بھی کررہے ہیں۔ ساتھ ہی پاکستان کواگلے میچ  میں بنگلہ دیش کو ہرانا ہوگا۔ اگرآج انگلینڈ میچ جیت جاتا ہے تو پھرانگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

twitter01

سیمی فائنل میں  پہنچ گیا ہندوستان

منگل کوکھیلےگئےمقابلےمیں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے روہت شرما (104) کی سنچری اورکے ایل راہل (77) کی نصف سنچری کی بدولت 9 وکٹ پر314 رن کا اسکورکھڑا کیا۔ اس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم جسپریت بمراہ (55 رن کے عوض 4 وکٹ) اورہاردک پانڈیا نے (60 رن کے عوض 3 وکٹ) کی گیند بازی کے آگے 286 رن ہی بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی اننگ 48 ویں اوورمیں ہی سمٹ گئی۔ اس جیت کے ساتھ انڈیا کے 8 میچوں میں 13 پوائنٹ ہوگئے اوراس کا سیمی فائنل میں پہنچنا طے ہوگیا ہے۔

Loading...