ہندوستانی کرکٹ میں بڑی تبدیلی، اب تھرڈ امپائرکے ہاتھ میں ہوگا نوبال کا فیصلہ

آئی سی سی نے نوبال ٹکنالوجی کو منظوری دے دی ہے، جسے سب سے پہلے ہندوستان میں نافذ کیا جائے گا۔

Jul 22, 2019 09:21 PM IST | Updated on: Jul 22, 2019 09:22 PM IST
ہندوستانی کرکٹ میں بڑی تبدیلی، اب تھرڈ امپائرکے ہاتھ میں ہوگا نوبال کا فیصلہ

ہندوستانی کرکٹ میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے، اب تھرڈ امپائرکےہاتھ میں ہوگا نوبال کا فیصلہ۔

امپائرکی ایک غلطی پورے میچ کا نقشہ بدل سکتی ہے۔ اکثرکئی میچوں میں ایسا ہوتا ہے کہ امپائرگیند بازکی نوبال پکڑنے میں ناکام رہتے ہیں اوربلے بازکوآوٹ قراردیا جاتا ہے۔ اس کے بعد رپلے میں نوبال کا پتہ چلتا ہے اورپھراس وکٹ پرتنازعہ ہوتا ہے۔ تاہم اب آئی سی سی نے اس طرح کی غلطی سے نمٹنے کا حل نکال لیا ہے، اب کسی میچ میں نوبال سے متعلق کوئی تنازعہ نہیں ہوگا۔ 'ممبئی مرر' کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے نوبال ٹکنالوجی کو منظوری دے دی ہے، جوسب سے پہلے ہندوستان میں نافذ ہونے والی ہے۔

نوبال ٹکنا لوجی ایک ایسی تکنیک ہے، جس کے ذریعہ گیند بازی کے پیرپرنظررکھی جاسکے گی۔ گیند بازجب کریزپراپنا پیرلینڈ کرے گا تواس پرتھرڈ امپائرکیمرے سے نظر رکھےگا۔ اگروہ پاوں کریزسےآگے ہوگا تو تھرڈ امپائرفوراً میدان میں کھڑے امپائرکواس کی اطلاع دے گا۔ عام طورپرتھرڈ امپائرڈی آرایس کےدوران ہی گیند بازکے پیرپرنظرڈالتا ہے، لیکن نو بال ٹکنا لوجی کے تحت اب ایسا نہیں ہوگا۔

Loading...

ویسے نوبال ٹکنا لوجی کافی مہنگی ہے۔ ایک میچ میں اس کے استعمال پرہزاروں ڈالرکا خرچ آسکتا ہے، اسی لئے آئی سی سی اسے نافذ کرنے میں ہچکچا رہی تھی۔ حالانکہ بی سی سی آئی کے مطالبے پراب آئی سی سی اس کے ٹرائل کے لئے تیارہوگئی ہے۔ جلد ہی اسے ہندوستان میں ہونے والے میچوں میں استعمال کیا جائے گا۔

نوبال ٹکنا لوجی کا مطالبہ کیوں ہوا؟

 

لست ملنگا کی اس گیند پر ہوا تھا تنازعہ لست ملنگا کی اس گیند پر ہوا تھا تنازعہ

حال ہی میں آئی پی ایل کے دوران ممبئی انڈینس اوررائل چیلنجرس بنگلورکے میچ میں نوبال پرہنگامہ ہوگیا تھا۔ یہ مقابلہ آخری گیند تک گیا تھا اورممبئی کی جیت ہوئی تھی۔ بعد میں رپلے میں پتہ چلا تھا کہ ملنگا کی وہ گیند نوبال تھی، جسے امپائردیکھنے سے چوک گیا۔ اس کے بعد بی سی سی آئی کے سامنے نوبال ٹکنالوجی کا مطالبہ کیا گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نوبال ٹکنا لوجی سے کرکٹ کو کتنا فائدہ ہوتا ہے۔

Loading...