محمد شمی کوملی بڑی راحت اورحسین جہاں کو جھٹکا، گھریلو تشدد معاملے میں جاری ہوا تھا گرفتاری وارنٹ

مغربی بنگال کی علی پورعدالت نے محمد شمی کےخلاف گھریلوتشدد معاملے میں گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔ ۔ اب سیشن کورٹ نےاس معاملےکےکیس ریکارڈ بھیجنےکا حکم دیا ہے۔

Sep 09, 2019 11:31 PM IST | Updated on: Sep 09, 2019 11:31 PM IST
محمد شمی کوملی بڑی راحت اورحسین جہاں کو جھٹکا، گھریلو تشدد معاملے میں جاری ہوا تھا گرفتاری وارنٹ

ہندوستانی گیند بازمحمد شمی کے خلاف کارروائی پرروک۔

ٹیم انڈیا کےتیزگیند بازمحمد شمی کواپنی بیوی کی طرف سے دائرکی گئی گھریلو تشدد کے معاملے میں بڑی راحت ملی ہے۔ محمد شمی اوران کے بھائی کےخلاف کارروائی کولے کر روک لگا دی گئی ہے۔ واضح رہےکہ علی پورعدالت نے محمد شمی اوران کےبھائی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا اورانہیں 15 دنوں کےاندرخود سپردگی کےلئےکہا تھا۔ اب سیشن کورٹ نےاس معاملے کےکیس ریکارڈ بھیجنےکا حکم دیا ہے۔

واضح رہےکہ سال 2018 میں ہندوستانی تیزگیند بازمحمد شمی کے خلاف ان کی اہلیہ حسین جہاں نےگھریلو تشدد کا معاملہ درج کرایا تھا۔  محمد شمی اوران کے بھائی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 498 اے کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ اسی کیس کے تحت کولکاتہ کی عدالت نے محمد شمی کوسرینڈرکرنےکےلئےکہا تھا۔ حسین جہاں نے محمد شمی پرمتعدد الزامات بھی عائد کئے تھے۔

Loading...

امریکہ میں ہیں محمد شمی

واضح رہے کہ محمد شمی اس وقت امریکہ میں ہیں۔ وہ ویسٹ انڈیزدورے کے بعد امریکہ چلےگئےتھے۔ حالانکہ وہ اپنے وکیل کےرابطے میں ہیں۔ وہیں بی سی سی آئی نے بھی ان کے وکیل سے رابطہ کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ محمد شمی 12 ستمبرکوہندوستان لوٹیں گے۔ حالانکہ ہندوستان سے لوٹنے سے قبل ہی انہیں سیشن کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔

بی سی سی آئی محمد شمی کےساتھ

واضح رہےکہ محمد شمی اپنی اہلیہ کے سبھی الزامات کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔ محمد شمی نےان الزامات کوجھوٹا بتاتےہوئےانہیں بدنام کرنےکی سازش بتایا ہے۔ بی سی سی آئی بھی محمد شمی کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔ جب گھریلو تشدد معاملے میں محمد شمی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہوا تھا توبی سی سی آئی نے ان کا معاہدہ منسوخ کرنے کے سوال کومسترد کردیا تھا۔ سال 2018 میں محمد شمی کی اہلیہ نےان پرمیچ فکسنگ کے الزامات عائد کئےتھے، جس کے بعد بی سی سی آئی نے محمد شمی کا معاہدہ جانچ مکمل ہونےتک روک دیا تھا۔ حالانکہ جانچ میں کلین چٹ ملنےکے بعد ان سے دوبارہ معاہدہ کیا گیا۔

Loading...