ٹیم انڈیا نے ہار کر جیتی یہ بازی، بالی ووڈ ستاروں نے کی تعریف

بتادیں کہ 10 جولائی کو ہوئے سیمی فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پائی۔ ہمیں 240 رنوں کا ہدف ملاتھا لیکن اپنی ٹیم 221 پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔

Jul 11, 2019 10:59 AM IST | Updated on: Jul 11, 2019 11:58 AM IST
ٹیم انڈیا نے ہار کر جیتی یہ بازی، بالی ووڈ ستاروں نے کی تعریف

ورلڈ کپ 2019 سے باہر ہوئی ٹیم انڈیا

ہندستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019 کی ریس سے باہر ہوچکی ہے۔ 10 جولائی کو ہوئے سیمی فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پائی۔ ہمیں 240 رنوں کا ہدف ملا تھا لیکن اپنی ٹیم 221 پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔ اب اس ہار کے بعد کچھ لوگ کھلاڑی اور ٹیم مینیجمنٹ پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ تو وہیں کچھ ایسے ہیں جو ٹیم کے پلیئرس ، ان کی پرفارمینس اور ان کے ایفرٹس(جدوجہد)  کی تعریف کر رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کی تعریف کرنے والوں میں بالی ووڈ کے تمام سیلیبس شامل ہیں۔ سبھی ٹیم کی محنت کی تعریف کر رہے ہیں اور ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ٹیم انڈیا بے فکر رہو، تم نے شاندار گیم کھیلا۔ ورون دھون نے ہندستانی ٹیم کا احترام کرتے ہوئے لکھا ۔ ٹیم انڈیاہمیں سب کچھ دینے کیلئے شکریہ۔۔

کرن جوہر نے لکھا پرانے زمانے کے کسی انکل کی طرح مجھے بات کرنا بالکل پسند نہیں ہے۔ میں جانتا ہوں لوگ ایسی بات کرنے پر مجھے ٹرول کریں گے۔ لیکن یہ میرے بارے میں نہیں ہے۔ نظر لگ گئی۔ ٹیم نے اچھا کھیلا۔ ہمیں صرف منزل پر فوکس نہ کرتے ہوئے ٹیم کے شاندار سفر کیلئے ان کی تعریف کرنی چاہئے۔

Loading...

ایوشمان کھرانہ نے لکھا ٹیم انڈیا ہمیں آپ پر فخر ہے۔ یہ آفس میں ایک برا دن تھا۔ سر اٹھائیں، اچھا کھیلیں، خوب لڑیں۔ سنیل شیٹی نے لکھا کل ہمارا تھا، آج ان کا ہے۔ کچھ آپ جیتتے ہیں ، کچھ ہار جاتے ہیں۔ اچھے کھیلے ٹیم انڈیا۔ میں ہمیشہ آپ کا فین رہوں گا۔۔

عامر خان نے تو وراٹ کے نام ایک خط لکھ ڈالا۔ عامر نے لکھا، ہارڈ لک وراٹ۔ یہ ہمارا دن نہیں تھا۔ میرے لئے ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ تب ہی جیت لیا تھا جب وہ سیمی فائنل میں پہنچی تھی اور لسٹ میں نمبر ون پر تھی۔ پورے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمینس رہی۔ کاش اس دن بارش نہ ہوئی ہوتی تو نتیجہ کچھ اور ہی ہوسکتا تھا لیکن اچھا کھیلے۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخرہے۔ بیحد پیار ۔ عامر

Loading...