کیا ٹیم انڈیا سے ہے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو خطرہ؟

May 15, 2019 08:33 PM IST | Updated on: May 15, 2019 08:46 PM IST
کیا ٹیم انڈیا سے ہے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو خطرہ؟

سلمان خان کے فینس کیلئے 5 جون 2019 یقینا ایک بیحد خاص دن ہوگا کیونکہ اس دن فلم 'بھارت' عید کا تہوار اور ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا پہلا میچ بھی اسی دن کھیلا جائے گا۔ یہ عید سبھی کیلئے خاص ہوگی کیونکہ ' بھارت' کے ساتھ دن کی شروعات شاندار ہوگی اور اسی دن ناظرین کو شاندار کرکٹ میچ کے ساتھ انٹرٹینمنٹ کا دوہرامزہ ملے گا۔  جب کئی چیزیں عید،  کرکٹ اور بالی ووڈ سبھی ایک ساتھ ایک ہی تاریخ میں ہوں تو مزہ ہی کچھ اور ہوگا۔۔

فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کہتے ہیں، " ٹیم انڈیا کھیلے گی اور پہلا میچ جیتے گی اور ہماری فلم سنیما گھروں میں اینٹری کرے گی۔ جون انٹرٹینمنٹ کیلئے بالکل بالکل صحیح وقت ہے'َ۔ علی بتاتے ہیں کہ ان کی فلم کو ہمیشہ سے عید پر رلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے فلم کا اعلان کیا تھا تب تک ورلڈ کپ کا شیڈیول اعلان نہیں ہواتھا۔ یہ ایک اتفاق ہے کہ ہندستان کا پہلا میچ اور عید ایک ہی دن ہے۔

Loading...

Loading...