آئی پی ایل: شاہ رخ خان کی ٹیم کا کوچ بن گیا یہ طوفانی بلے باز، کے کے آرسے رہا ہے گہرا رشتہ

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اورکےکےآراورچنئی سپرکنگس کے لئے آئی پی ایل کھیل چکے برینڈن میک کولم کواب کوچ کی ذمہ داری ملی ہے۔

Aug 15, 2019 06:27 PM IST | Updated on: Aug 15, 2019 06:27 PM IST
آئی پی ایل: شاہ رخ خان کی ٹیم کا کوچ بن گیا یہ طوفانی بلے باز، کے کے آرسے رہا ہے گہرا رشتہ

برینڈن میک کولم کوکولکاتہ نائٹ رائیڈرس کا ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔۔

دوبارانڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کا خطاب جیتنے والی کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (کے کےآر) نے اپنے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا ہے۔ کے کے آرنے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو نیا ہیڈ کوچ مقررکیا ہے۔ حال ہی میں جنوبی افریقہ کے سابق آل راونڈرجیت کیلس نے ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑا تھا، جس کے بعد اب فرنچائزی نے میک کولم کویہ ذمہ داری سونپی ہے۔

برینڈن میک کولم جارحانہ کھیل کے لئے مشہور ہیں۔ برینڈن میک کولم جارحانہ کھیل کے لئے مشہور ہیں۔

Loading...

میک کولم کا کے کےآرسے گہرا رشتہ

آپ کو بتادیں کہ برینڈن میک کولم نے آئی پی ایل کا آغازکے کے آرسے ہی کیا تھا۔ انہوں نے کے کے آرکے لئے پہلے میچ میں ہی طوفانی سنچری لگاتے ہوئے ناٹ آوٹ 158 رنوں کی شانداراننگ کھیلی تھی۔ میک کولم کے کے آرکے لئے 2008 سے لے کر2010 تک کھیلے، اس کے بعد وہ 13-2012 سیزن میں بھی کے کے آرسے منسلک ہوئے۔ اس کے علاوہ کیریبین پریمیرلیگ میں بھی میک کولم نے نائٹ رائیڈس کی ٹیم ٹرنبیگو کودوبارچمپئن بنایا۔

کوچ بننے سے میک کولم بے حد خوش 

برینڈن میک کولم نے کے آرکا کوچ مقررہونے کے بعد خوشی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میک کولم نے بیان دیا 'کے کے آرکا کوچ بننا میرے لئے فخرکی بات ہے۔ نائٹ رائیڈرس فرنچائزی آئی پی ایل اورسی پی ایل کی بڑی ٹیم ہے۔ اس ٹیم کے پاس بہترین کھلاڑی ہیں۔ میں ٹیم کومضبوط بنانے کی کوشش کروں گا'۔

کوچ بننے سے میک کولم بے حد خوش ہیں۔ کوچ بننے سے میک کولم بے حد خوش ہیں۔

میک کولم کوکیوں بنایا گیا کوچ؟

آپ کو بتادیں کہ برینڈن میک کولم کو ایک ٹیم مین مانا جاتا ہے۔ وہ ٹیم کو ساتھ چلانا جانتے ہیں۔ اسٹیفن فلیمنگ کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم انہیں کی کپتانی میں آگے بڑھی۔ میک کولم اپنی جارحانہ بلے بازی کے لئے جانے جاتے ہیں اوران کی کپتانی میں بھی کیوی ٹیم ویسا ہی کھیلی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل میں ان کی کارکردگی بھی ان کے کوچ بننے کی وجہ ہے۔ میک کولم نے آئی پی ایل میں 109 میچ کھیلے ہیں، جس میں ان کا اوسط 27.69 ہے۔  میک کولم کے بلے سے دوسنچری نکلی ہیں، وہیں ان کے نام کل 2880 رن درج ہیں۔

Loading...