دھونی کا وقت ختم، اب رشبھ پنت ہی ہوں گےٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر

ویسٹ انڈیزدورہ کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے، دھونی سے متعلق سوال پوچھنے پر چیف سلیکٹرایم ایس کے پرساد نے یہ بیان دیا۔

Jul 21, 2019 04:43 PM IST | Updated on: Jul 21, 2019 04:43 PM IST
دھونی کا وقت ختم، اب رشبھ پنت ہی ہوں گےٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر

دھونی کا ٹائم گیا، اب رشبھ پنت ہی ہوں گےٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر۔

ویسٹ انڈیزدورے کے لئے ٹیم انڈیا کا انتخاب ہوگیا ہے۔ تین اگست سے شروع ہورہی ٹی -20، ونڈے اورٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں کئی نوجوان چہروں کوموقع ملا ہے۔ حالانکہ سبھی شائقین کی نظریں اس بات پرتھیں کہ اس ٹیم کا حصہ دھونی ہوں گے یا نہیں؟

حالانکہ جب ٹیم کا اعلان ہوا تودھونی کا نام اس میں نہیں تھا۔ حالانکہ انہیں ڈراپ نہیں کیا گیا ہے، بلکہ انہوں نے خود اس دورے سے آرام مانگا ہے۔ چیف سلیکٹرایم ایس کے پرساد سے جب دھونی پرسوال پوچھا گیا توانہوں نے اشاروں ہی اشاروں میں جواب دیا کہ اب دھونی کا وقت جا چکا ہے، کیونکہ اب رشبھ پنت کوزیادہ موقع ملنے والا ہے۔

Loading...

ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹرایم ایس کے پرساد نے کہا 'دھونی ویسٹ انڈیزدورہ کے لئے دستیاب نہیں ہیں، لیکن ہمارے پاس اگلے عالمی کپ تک کا روڈ میپ ہے اورعالمی کپ تک رشبھ پنت کوزیادہ سے زیادہ مواقع دیئے جائیں گے۔ ہم نے دھونی سے بات چیت بھی کی ہے'۔

مہندرسنگھ دھونی۔ مہندرسنگھ دھونی۔

پیراملٹری ریجمنٹ کے ساتھ ٹریننگ کریں گے دھونی

آپ کو بتادیں کہ دھونی کے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں ورلڈ کپ کے دوران لگنی ہی شروع ہوگئی تھی، حالانکہ انہوں نے اب تک اس پرکوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ فی الحال دھونی آنے والے دوماہ تک ٹیم سے دوررہیں گے۔ اس دوران دھونی اپنی پیرا ملٹری ریجمنٹ کوخدمات انجام دیں گے۔ دھونی نے افسران کوواضح کیا کہ انہوں نے عالمی کپ سے پہلے ہی ٹیریٹوریل آرمی کی پیراشوٹ ریجمنٹ کوخدمات انجام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی وجہ سے وہ دورے پرنہیں جاسکتے ہیں۔

مہندر سنگھ دھونی

واضح رہے کہ دھونی کو2011 میں لیفٹیننٹ کرنل کا رینک دیا گیا تھا۔ ویسے بھی دھونی کا آرمی پریم کسی سے  پوشیدہ نہیں ہے۔ دھونی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی فوجی بننا چاہتے تھے۔ وہ رانچی کے کینٹ ایریا میں اکثرگھومنے چلے جاتے تھے، لیکن قسمت کوکچھ اورمنظورتھا۔ یہی وجہ رہی کہ وہ فوج کے افسرنہیں بن پائے اورکرکٹربن گئے۔

Loading...