دھونی اورسرفرازکے کیچ کا اس وجہ سے پوری دنیا میں کیا جارہا ہے موازنہ، ویڈیو دیکھ کربتائیں کس نے لیا بہترین کیچ

مہندرسنگھ دھونی نے ویسٹ کے خلاف تو سرفرازاحمد نے نیوزی  لینڈ کے خلاف یہ کیچ لیا تھا۔

Jun 28, 2019 06:24 PM IST | Updated on: Jun 28, 2019 06:24 PM IST
دھونی اورسرفرازکے کیچ کا اس وجہ سے پوری دنیا میں کیا جارہا ہے موازنہ، ویڈیو دیکھ کربتائیں کس نے لیا بہترین کیچ

دھونی نے ویسٹ انڈیزکے خلاف تو سرفراز نے نیوزی لینڈ کے خلاف یہ شاندارکیچ لیا تھا۔

آئی سی سی عالمی کپ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے سابق کپتان اورعظیم کھلاڑی مہندرسنگھ دھونی نےان لوگوں کو منہ توڑ جواب دیا، جنہوں نےافغانستان کے خلاف سست بلے بازی کولےکران کی تنقید کی تھی۔ کیریبیائی ٹیم کے خلاف دھونی نے نصف سنچری لگائی ہی، ساتھ ہی وکٹ کے پیچھے رہ کربلے بازوں کو پریشان کیا۔ وکٹ کے پیچھےدھونی کا کوئی توڑنہیں، اس کی ایک مثال ویسٹ انڈیزکے خلاف بھی دیکھنے کوملی۔

مہندر سنگھ دھونی نے27  ویں اوورکی پہلی گیند پرجسپریت بمراہ کی گیند پردائیں طرف ڈائیولگاتے ہوئے کارلوس بریتھ ویٹ کا شاندارکیچ لیا۔ یہ دیکھ کرسبھی حیران رہ گئے۔ اس عمرمیں اتنی مستعدی سےکیچ لینا  ہرکسی کے بس کی بات نہیں ہے، لیکن دھونی نے پھرایک باردکھا دیا کہ کیوں انہیں دنیا کےعظیم کھلاڑیوں میں شمارکیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ان کے اس کیچ کا موازنہ پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد کےکیچ سے کیا جانے لگا۔

دراصل کچھ ایسا ہی پاکستانی کپتان سرفرازاحمد نے بھی کیا تھا۔ وکٹ کیپرسرفرازنے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی دائیں طرف ڈائیولگا کرراس ٹیلرکا شاندارکیچ پکڑا تھا۔ دھونی اور سرفراز کےاس کیچ کا موازنہ اب کرکٹ دنیا میں ہونےلگا ہے۔ آئی سی سی نےبھی اپنےانسٹا گرام سے دونوں کیچ کا ویڈیو لگا کرپوچھا ہے کہ کس کا کیچ بہترتھا؟ ایسے میں عالمی دنیائے کرکٹ میں یہ کیچ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

Loading...