ورلڈ کپ کے بعد وراٹ کوہلی کو لے کر بی سی سی آئی نے لیا یہ بڑا فیصلہ

ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کو لیکر تلاش شروع ہوگئی ہے۔ بی سی سی آئی نے کوچ اور سپورٹ اسٹاف کی بھرتی کو لیکر اشتہارات جاری کردئے ہیں۔

Jul 18, 2019 11:10 AM IST | Updated on: Jul 18, 2019 02:17 PM IST
ورلڈ کپ کے بعد وراٹ کوہلی کو لے کر بی سی سی آئی نے لیا یہ بڑا فیصلہ

وراٹ کوہلی بے دخل؟

ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کو لیکر تلاش شروع ہوگئی ہے۔ بی سی سی آئی نے کوچ اور سپورٹ اسٹاف کی بھرتی کو لیکر اشتہارات جاری کردئے ہیں۔ ایسے میں کون ہوگا ٹیم انڈیاکا نیا کوچ اس کو لیکر قیاس آرائیوں کا دور شروع ہوگیا ہے لیکن اس مرتبہ نئے کوچ کےسیلیکشن پروسیس سے وراٹ کوہلی کو بے دخل کردیا گیا ہے۔ یعنی اس مرتبہ کوہلی کی پسند اور ناپسند کا خیال نہیں رکھاجائے گا۔

انگریزی اخبار 'انڈین ایکسپریس'کے مطابق اس مرتبہ نئے کوچ کو لیکر وراٹ کوہلی کی رائے نہیں لی جائےگی جبکہ گزشتہ بار یعنی کہ 2017 میں جب روی شاستری کو ٹیم انڈیا کا کوچ بنایا گیا تھا تب وراٹ کوہلی سے ان کی رائے مانگی گئی تھی۔ نئے کوچ پر آخری فیصلہ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان کپل دیو لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد سی او اے کی جانب سے اس پر آخری مہر لگائی جائے گی۔

!کپل دیو لیں گے آخری فیصلہ

بتادیں کہ سال 2017 میں جب کوچ کے طور پر انل کمبلے کی مدت کار نہیں بڑھائی گئی تھی تو اس وقت بھی وراٹ سے رائے لی گئی تھی۔ وراٹ کے کہنے پر ہی کمبلے کو کوچ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ کوہلی نے ان کے ساتھ کام کرنے پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ 'انڈین ایکسپریس' کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط ہر کہا کہ اس مرتبہ کپل دیو نئے کوچ پر وراٹ کی رائے نہیں لیں گے۔ اس مرتبہ ٹیم انڈیا کے سپورٹ اسٹاف کا سیلیکشن ٹیم انڈیا کے سیلیکٹرس کریں گے نہ کہ نئے کوچ۔ گزشتہ مرتبہ روی شاستری نے خود سپورٹ اسٹاف کا سیلیکشن کیا تھا۔

Loading...

سیمی فائنل میں شکست کے بعد وراٹ کوہلی کی تصویر

نئے کوچ کا سلیکشن

بی سی سی آئی نے منگل کو اہم کوچ سمیت ٹیم کے دیگر سپورٹنگ اسٹاف کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ جن عہدوں کیلئے درخواستیں مانگی گئی ہیں ان میں ہندستانی مرد کرکٹ ٹیم کے اہم کوچ، بلے بازی کوچ، گیند بازی کوچ، فیلڈنگ کوچ، فیزیوتھیریپسٹ، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوز ، انتظامی مینیجر شامل ہیں۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ درخواست دہندگان اپنی درخواستیں 30 جولائی 2019 کو شام 5 بجے سے پہلے بھیج سکتے ہیں۔

Loading...