فوج کی وردی میں ایم ایس دھونی نے کیا سیلوٹ، بولے جے ہند، وائرل ہوا ویڈیو

ایم ایس دھونی کا یہ ویڈیو آنند مہندرا نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا جودیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

Jul 23, 2019 01:20 PM IST | Updated on: Jul 23, 2019 01:57 PM IST
فوج کی وردی میں ایم ایس دھونی نے کیا سیلوٹ، بولے جے ہند، وائرل ہوا ویڈیو

ورلڈ کپ میں ہندستان کا سفر ختم ہونے کے بعد سے ہی مہیندر سنگھ دھونی کے سنیاس لینے کی اٹکلیں شروع ہو گئی تھیں۔ حالانکہ انہوں نے صاف کردیا تھا کہ وہ ویسٹ انڈیز دورے پر ٹیم کے ساتھ نہ جاکر دو ماہ کیلئے فوج کے ساتھ ٹریننگ لیں گے۔ دھونی ہندستانی فوج میں آنریری لیفٹیننٹ کرنل ہیں اور پیراشوٹ ریجیمینٹ کی 106 ویں بٹالین میں تعینات ہیں۔

اسی درمیان ان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ آرمی کی وردی میں گاڑی سے اتر رہے ہیں اور کہتے ہیں جے ہند۔ حالانکہ یہ ویڈیو ابھی کا نہیں ہے۔ آنند مہندرا نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے جو تین سال پرانا ہے۔ ان کے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دھونی کا یہ ویڈیو وائرل ہوگیا۔

بتا دیں کہ دھونی اگلے دو ماہ تک فوج کے ساتھ ٹریننگ لیں گے۔ اس کیلئے انڈین آرمی کے ساتھ ٹریننگ کی اجازت انہیں مل گئی ہے۔ خود آرمی چیف بپن راوت نے دھونی کی ٹریننگ کی منظوری دی ہے۔ ایسا ماناجارہا ہے کہ دھونی کی ٹریننگ جموں۔کشمیر میں ہوگی۔ حالانکہ آرمی نے دھونی کو ایکٹو آپریشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ایم ایس دھونی کو 2011 میں انڈین ٹیری ٹوریل آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل رینک دیا گیا تھا۔

Loading...