طوفانی بلے باز آندرے رسل کے سر پر لگی تیز گیند ، اسٹریچر پر لے جایا گیا میدان سے باہر

ویسٹ انڈیز کے طوفانی کرکٹر اور جمیکا تلاواز کھلاڑی آندرے رسل کو سبینا پارک میں سینٹ لوسیا جاكس کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں ہیلمیٹ پر گیند لگ گئی ، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔

Sep 13, 2019 07:10 PM IST | Updated on: Sep 13, 2019 07:10 PM IST
طوفانی بلے باز آندرے رسل کے سر پر لگی تیز گیند ، اسٹریچر پر لے جایا گیا میدان سے باہر

طوفانی بلے باز آندرے رسل کے سر پر لگی تیز گیند ، اسٹریچر پر لے جایا گیا میدان سے باہر

ویسٹ انڈیز کے طوفانی کرکٹر اور جمیکا تلاواز کھلاڑی آندرے رسل کو سبینا پارک میں سینٹ لوسیا جاكس کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں ہیلمیٹ پر گیند لگ گئی ، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔ میچ کے دوران گیند لگتے ہی انہیں سی ٹی اسکین کرانے کیلئے اسپتال لے جایا گیا۔ رسل کی فرنچائز جمیکا تلاواز نے اگرچہ تصدیق کی ہے کہ انہیں سنگین چوٹ نہیں لگی ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں ۔ تاہم انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا اور وہ باقی مقابلے سے باہر ہو گئے۔

یہ واقعہ میچ کے 14 ویں اوور میں اس وقت پیش آیا ، جب رسل صفر پر تھے اور بلے بازی کر رہے تھے۔ وہ جاكس کے فاسٹ بولر هارڈس ولجوئن کی گیند کو سمجھ نہیں سکے اور گیند راست رسل کے ہیلمیٹ پر دائیں کان کی طرف زور سے جاکر لگ گئی۔ گیند لگتے ہی رسل تکلیف محسوس کرنے لگے اور بولر بھاگ کر ان کے پاس پہنچ گیا ۔ حریف ٹیم کے فیلڈر نے فورا ان کے سر سے ہیلمیٹ کو اتارا اور انہیں میدان پر طبی مدد دی گئی۔

طبی اسٹاف پھر رسل کو میدان سے باہر لے گئے ۔ رسل خود ہی کھڑے ہوئے لیکن انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور ان کے گلے میں بھی احتیاطا کالر پہنایا گیا۔ مانا جا رہا ہے کہ رسل کے ہیلمیٹ میں گردن کو سہارا دینے کے لیے گارڈ موجود نہیں تھا۔

میچ کی اننگز ختم ہونے کے بعد كمینٹیٹرز نے بتایا کہ رسل کو مزید جانچ کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ میچ میں تلاواز نے پانچ وکٹ پر 170 رن بنائے اور آخری چھ اوورز میں 38 رنز ہی بنا سکی اور پانچ وکٹ سے میچ گنوا بیٹھی۔

Loading...