بیوی حسین جہاں نے تیز گیند باز محمد سمیع کو دکھایا جیل جانے کا ڈر ، کہا : آسارام اور رام رحیم بھی نہیں بچے

جب سے ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے خلاف کولکاتہ کی عدالت کی جانب سے گرفتاری وارنٹ جاری ہوا ہے ، تبھی سے ان کی اہلیہ حسین جہاں میڈیا میں بیان بازی کررہی ہیں ۔

Sep 04, 2019 11:13 PM IST | Updated on: Sep 05, 2019 08:37 AM IST
بیوی حسین جہاں نے تیز گیند باز محمد سمیع کو دکھایا جیل جانے کا ڈر ، کہا : آسارام اور رام رحیم بھی نہیں بچے

حسین جہاں نے محمد سمیع کو دکھایا جیل جانے کا ڈر، کہا : آسام رام اور رام رحیم بھی نہیں بچے

جب سے ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے خلاف کولکاتہ کی عدالت کی جانب سے گرفتاری وارنٹ جاری ہوا ہے ، تبھی سے ان کی اہلیہ حسین جہاں میڈیا میں بیان بازی کررہی ہیں ۔ اب حسین جہاں نے محمد سمیع کو جیل جانے کا ڈر دکھایا ہے ۔ این ڈی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے حسین جہاں نے کہا کہ جب آسارام اور رام رحیم جیسے لوگ جیل جاسکتے ہیں ، تو پھر محمد سمیع کیا ہیں ۔

اس سے پہلے حسین جہاں نے نیوز 18 سے خاص بات چیت میں بھی محمد سمیع پر نشانہ سادھا تھا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ محمد سمیع کو امروہہ کی پولیس بچا رہی تھی ۔ محمد سمیع کی اہلیہ نے نیوز 18 سے کہا تھا کہ اگر وہ امروہہ میں رہتی تو وہاں کی پولیس انہیں جان سے مار دیتی ۔ لیکن لال بازار کی پولیس سچ کا ساتھ دے رہی ہے ۔ حسین جہاں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

Loading...

آپ کو بتادیں کہ سال 2018 میں حسین جہاں نے محمد سمیع اور ان کے بھائی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 498 اے کے تحت گھریلو تشدد کا کیس درج کرایا تھا ۔ محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے الزام لگایا تھا کہ محمد سمیع کے دیگر خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور اسی کی وجہ سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں ۔

حسین جہاں اور محمد سمیع ۔ فائل فوٹو ۔ حسین جہاں اور محمد سمیع ۔ فائل فوٹو ۔

سال 2018 میں تیز گیند باز محمد سمیع پر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے مار پیٹ ، ریپ ، قتل کی کوشش اور گھریلو تشدد جیسے کئی سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔ حسین جہاں نے محمد سمیع کے فکسروں سے تعلقات کا بھی دعوی کیا تھا ۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی جانچ میں تیز گیند باز کو پوری طرح بے قصور قرار دیا گیا تھا اور اس لئے وہ فی الحال ٹیم انڈیا کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔

ہندوستان لوٹتے ہی خودسپردگی کریں گے محمد سمیع !۔ ہندوستان لوٹتے ہی خودسپردگی کریں گے محمد سمیع !۔

ہندوستان لوٹتے ہی خودسپردگی کریں گے محمد سمیع !۔

ویسٹ انڈیز کا دورہ ختم ہوچکا ہے اور اب ٹیم انڈیا کی وطن واپسی ہونے والی ہے ۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ محمد سمیع کولکاتہ لوٹتے ہی خود سپردگی کریں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے ۔ بی سی سی آئی نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ چارچ شیٹ دیکھے بغیر وہ محمد سمیع کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی ۔ ویسے اگر محمد سمیع کا یہ معاملہ پھنس جاتا ہے ، تو ان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا مشکل ہوسکتا ہے ۔

Loading...