آسٹریلیا کے کپتان کا عجیب و غریب ریکارڈ ، 13 سال بعد بنائی فرسٹ کلاس سنچری

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ہفتہ کو سنچری بنائی ۔ انہوں نے 13 سال یعنی 4738 دنوں کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری بنائی ہے ۔

Oct 12, 2019 06:06 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 06:06 PM IST
آسٹریلیا کے کپتان کا عجیب و غریب ریکارڈ ، 13 سال بعد بنائی فرسٹ کلاس سنچری

آسٹریلیا کے کپتان کا عجیب و غریب ریکارڈ ، 13 سال بعد بنائی فرسٹ کلاس سنچری

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ہفتہ کو سنچری بنائی ۔ انہوں نے 13 سال یعنی 4738 دنوں کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری بنائی ہے ۔ ہفتہ کو پرتھ میں تسمانیہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹم پین نے ویسٹرن آسٹریلیا کے اسپنر ایشٹن ایگر کی گیند پر چوکا لگا کر 100 رن پورے کئے ۔ انہوں نے اس میچ میں 209 گیندوں میں 13 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 121 رن کی اننگز کھیلی ۔ پین جب بلے بازی کیلئے آئے تھے ، تو اس وقت تسمانیہ کے پانچ وکٹ 176 رنوں پر گر چکے تھے اور اس پر پہلی اننگز میں پچھڑنے کا خطرہ منڈلا رہا تھا ، لیکن ٹم پین کی سنچری کی مدد سے تسمانیہ نے ویسٹرن آسٹریلیا پر 60 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ۔

ٹم پین نے اس سے پہلے جب فرسٹ کلاس میچ میں سنچری لگائی تھی ، تو اس وقت آسٹریلیائی ٹیم کے موجودہ کوچ جسٹن لینگر بھی کھیل رہے تھے ۔ اس وقت تسمانیہ کے کپتان رکی پونٹنگ ہوا کرتے تھے اور لینگر سلامی بلے بازی کرتے تھے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پین نے اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری بھی پرتھ میں ہی بنائی تھی ۔

طویل عرصہ کے بعد سنچری بنانے کے بعد ٹم پین نے کوئی خاص جشن نہیں منایا ۔ انہوں نے صرف بلا اٹھایا اور ٹیم ساتھیوں اور ناظرین کی شکریہ ادا کیا ۔ پین ابھی آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کی کپانی کررہے ہیں ۔ وہ کنگارو ٹیم کی جانب سے 26 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں ، لیکن ایک بھی سنچری نہیں بنا پائے ہیں ۔

ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 1164 رن بنائے ہیں ۔ ان کا اوسط 31.45 کا ہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایشیز سیریز میں ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی تھی ۔ وہ 10 اننگز میں صرف 180 رن ہی بناسکے تھے اور ان کا اوسط صرف 20 کا تھا ۔ ٹم پین کا شمار آسٹریلیا کے بہترین وکٹ کیپرس میں ہوتا ہے ، لیکن اب تک بلے سے وہ کچھ خاص نہیں کرپائے ہیں ۔

Loading...