اس طوفانی کھلاڑی نے 34 گیندوں میں بنا ڈالی تھی سنچری ، باونسر نے گھونسہ مار کر کردیا قتل ! ۔

تاریخ میں کئی کرکٹر حادثہ کا شکار ہوئے ہیں اور کئی کھلاڑیوں کی اس میں جان بھی گئی ہے ۔ میدان پر ہونے والے حادثوں کے علاوہ کچھ کرکٹرس کو میدان کے باہر بھی اپنی جان گنوانی پڑی ہے ۔

Sep 10, 2019 02:50 PM IST | Updated on: Sep 10, 2019 02:50 PM IST
اس طوفانی کھلاڑی نے 34 گیندوں میں بنا ڈالی تھی سنچری ، باونسر نے گھونسہ مار کر کردیا قتل ! ۔

علامتی تصویر

تاریخ میں کئی کرکٹر حادثہ کا شکار ہوئے ہیں اور کئی کھلاڑیوں کی اس میں جان بھی گئی ہے ۔ میدان پر ہونے والے حادثوں کے علاوہ کچھ کرکٹرس کو میدان کے باہر بھی اپنی جان گنوانی پڑی ہے ۔ ایسے ہی ایک کرکٹر ڈیوڈ ہوکس تھے ، جو آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز تھے ۔ ڈیوڈ ہوکس کا نام آسٹریلیا کے جارحانہ بلے بازوں میں لیا جاتا تھا ، لیکن کلب کے باونسر کی جارحیت نے ان کی جان لے لی تھی ۔

سال 2004 میں جب ڈیوڈ ہوکس وکٹورین ٹیم کے کوچ تھے ، تو ایک پارٹی کے دوران کا قتل کردیا گیا تھا ۔ ہوکس کی کوچنگ میں اچھی کارکردگی کرنے والی وکٹوریا ٹیم ایک پب کے باہر پارٹی کررہی تھی اور اسی دوران کلب کے باونسر نے انہیں گھونسہ مار دیا ، جس کے بعد انہیں ہارٹ اٹیک آگیا اور ان کی موت ہوگئی ۔ ڈیوڈ کی موت سے آسٹریلیا ہی نہیں پوری کرکٹ دنیا سکتے میں آ گئی تھی ۔

Loading...

بتادیں کہ ڈیوڈ ہوکس اپنے زمانہ کے ایک طوفانی بلے باز تھے ۔ انہوں نے آسٹریلیا کیلئے 23 ٹیسٹ اور 39 ون ڈے میچ کھیلے ۔ ڈیوڈ ہوکس کا آسٹریلیا کی گھریلو کرکٹ میں کافی دبدبہ تھا ۔ ساوتھ آسٹریلیا کیلئے کھیلنے والے ہوکس نے سال 1982 میں ایڈیلیڈ اوول میں وکٹوریا کے گیند باز کی دھجیاں اڑا دی تھیں ۔ نمبر تین یا چار پر کھیلنے والے ہوکس اس مقابلہ میں اوپننگ کرنے کیلئے اترے اور صرف 34 گیندوں میں سنچری بنادی ۔ ہوکس کو سنچری تک پہنچنے میں 43 منٹ لگے ۔ ڈیوڈ ہوکس نے اپنی سنچری کے دوران 18 چوکے اور دو چھکے لگائے ۔

بتادیں کہ ڈیوڈ ہوکس شیفلیڈ شیلڈ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بھی بنے تھے ۔ ڈیوڈ ہوکس نے شیفیلڈ میں 26 سنچریوں کی مدد سے 9364 رن بنائے تھے ۔ حالانکہ اس کے بعد ان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ یہ ریکارڈ اب آسٹریلیا کے سابق کوچ ڈیرین لیہمان کے نام ہے ، جنہوں نے شیفیلڈ شیلڈ میں 13635 رن بنائے ہیں ۔

Loading...