بلے باز نے کھیلا ایسا شاٹ ، سر بچانے کی کوشش میں ٹوٹ گئی گیند باز کے ہاتھ کی ہڈی ! ، دیکھیں ویڈیو

آسٹریلیا کے گھریلو ون ڈے میچوں میں اتوار کو نیو ساوتھ ویلس اور کوینس لینڈ کے درمیان مقابلہ کھیلا گیا ، جس میں نیو ساوتھ ویلس کے تیز گیند مکی ایڈورڈس اپنی ہی گیند پر جان گنوانے سے بال بال بچ گئے ۔

Sep 22, 2019 05:06 PM IST | Updated on: Sep 22, 2019 05:06 PM IST
بلے باز نے کھیلا ایسا شاٹ ، سر بچانے کی کوشش میں ٹوٹ گئی گیند باز کے ہاتھ کی ہڈی ! ، دیکھیں ویڈیو

بلے باز نے کھیلا ایسا شاٹ ، سر بچانے کی کوشش میں ٹوٹ گئی گیند باز کے ہاتھ کی ہڈی !۔

کرکٹ کے میدان پر کئی مرتبہ ایسے حادثے پیش آجاتے ہیں جو کھلاڑیوں کو اندر تک جھنجھور کر رکھ دیتے ہیں ۔ فل ہیوج کی موت نے آسٹریلیا سمیت پوری کرکٹ دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا ۔ حال ہی میں ایشیز سیریز میں اسٹیو اسمتھ کے سر پر لگی باونسر نے بھی ایک مرتبہ تو اس بڑے کھلاڑی کو خوفزدہ ہی کردیا تھا ۔ تازہ معاملہ میں اتوار کو آسٹریلیا کا ایک اور کھلاڑی ایسے ہی ایک حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے بچ گیا ۔

آسٹریلیا کے گھریلو ون ڈے میچوں میں اتوار کو نیو ساوتھ ویلس اور کوینس لینڈ کے درمیان مقابلہ کھیلا گیا ، جس میں نیو ساوتھ ویلس کے تیز گیند مکی ایڈورڈس اپنی ہی گیند پر جان گنوانے سے بال بال بچ گئے ۔ دراصل کوینس لینڈ کے بلے باز سیموئل ہیزلیٹ نے ان کی گیند پر زور دار شاٹ کھیلا ، جو سیدھے گیند باز کی طرف گئی اور گیند باز بال بال بچ گیا ۔

بلے باز نے گیند سیدھا گیند باز کی طرف کھیلا اور سنگل کیلئے دوڑا پڑا ۔ گیند باز نے اپنے چہرہ کے سامنے ہاتھ لگا کر خود کو بچایا ۔ ہاتھ لگانے سے گیند تو دور چلی گئی ، لیکن اس وجہ سے ان کا ہاتھ زخمی ہوگیا ۔ کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر اس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایڈورڈس ٹھیک ہیں ۔

کوینس لینڈ نے نیو ساوتھ ویلس کو آسانی سے اس مقابلہ میں مات دیدی ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیو ساوتھ ویلس نے مقررہ 50 اوورس میں پانچ وکٹ کے گنوا کر 305 رن بنائے جس کے جواب میں کوینس لینڈ نے 12 گیندیں پہلے ہی ہدف کو حاصل کرلیا اور چار وکٹ سے یہ میچ اپنے نام کرلیا ۔

Loading...