اس کھلاڑی نے ہندوستان کیلئے چھوڑا اپنا ملک ، دیکھتے ہی دیکھتے بن گیا ٹیم انڈیا کی جان

ویسے تو ٹیم انڈیا کی جانب سے آپ نے کبھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا لیکن 14 ستمبر 1963 کو ترینیداد میں پیدا ہوئے رابن سنگھ نے ہندوستان کی جانب سے کھیلنے کیلئے اپنا ملک تک چھوڑ دیا تھا اور 11 مارچ 1989 کو ہندوستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا ۔

Sep 14, 2019 06:33 PM IST | Updated on: Sep 14, 2019 08:13 PM IST
اس کھلاڑی نے ہندوستان کیلئے چھوڑا اپنا ملک ، دیکھتے ہی دیکھتے بن گیا ٹیم انڈیا کی جان

اس کھلاڑی نے ہندوستان کیلئے چھوڑا اپنا ملک ، دیکھتے ہی دیکھتے بن گیا ٹیم انڈیا کی جان

ہندوستان کی جانب سے کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی رابن سنگھ آج اپنا 56 واں یوم پیدائش منارہے ہیں ۔ ویسے تو ٹیم انڈیا کی جانب سے آپ نے کبھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا لیکن 14 ستمبر 1963  کو ترینیداد میں پیدا ہوئے رابن سنگھ نے ہندوستان کی جانب سے کھیلنے کیلئے اپنا ملک تک چھوڑ دیا تھا اور 11 مارچ 1989 کو ہندوستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا ۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کی جانب سے 136 ون ڈے میچ کھیلے ہیں ، جس میں انہوں نے 2336 رن بنائے ہیں ۔ وہیں 69 وکٹ بھی لئے ہیں ۔ رابن سنگھ کو اپنی آل راونڈ کارکردگی سے زیادہ فیلڈنگ کیلئے جانا جاتا ہے ۔ اپنی شاندار فیلڈنگ کے دم پر انہوں نے ہندوستان کو کئی اہم میچ میں کامیابی دلوائی ہے ۔ کبھی تعلیم کے ارادہ سے ہندوستان آنے والے رابن ایک وقت ٹیم انڈیا کا اہم حصہ بن گئے تھے ۔

دراصل رابن سنگھ کے آبا و اجداد تقریبا 150 سال پہلے ویسٹ انڈیز میں جاکر بس گئے تھے ۔ انہوں نے کرکٹ بھی ترینیداد میں ہی کھیلنی شروع کی ۔ ایک مرتبہ ہندوستان سے حیدرآباد بلیو نام کی ایک ٹیم ویسٹ انڈیز میں ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے گئی تھی  ۔ اس وقت رابن سنگھ حیدرآباد بلیو کے خلاف میدان پر اترے تھے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ ان کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ابراہیم نام کے ایک شخص نے انہیں ہندوستان آنے کی دعوت دی ۔ 1982 میں 19 سال کی عمر میں وہ مدراس آگئے اور یہاں کی یونیورسٹی سے اکانومکس میں ڈگری حاصل کی ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ انہوں نے کھیل بھی جاری رکھا ۔

Loading...

حالانکہ رابن سنگھ کیلئے ٹیم انڈیا میں اپنی جگہ بنا پانا اتنا آسان نہیں تھا ۔ انہیں شہریت ہی کافی دیر سے ملی ۔ 1989 میں انہیں ہندوستان کی شہریت ملی  اور اس وقت ویسٹ انڈیز دورہ کیلئے بھی ان کا سلیکشن ہوگیا ۔ ویسٹ انڈیز کی زمین پر انہوں نے ہندوستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا ۔ حالانکہ اس دورے پر دو میچ کھیلنے کے بعد وہ ٹیم انڈیا سے باہر ہوگئے اور اس کے بعد سات سالوں تک ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے ۔

robin singh, team india, bcci, crikcet, रॉबिन सिंह, टीम इंडिया, बीसीसीआई

اس درمیان انہوں نے گھریلو اور غیر ملکی لیگ میں خود کو ثابت کیا اور طویل انتظار کے بعد 1996 میں ٹائٹن کپ کیلئے ان کا ٹیم میں سلیکشن ہوگیا ، جس کے بعد وہ 2001 تک ٹیم کے اہم حصہ رہے ۔ ہندوستان کے اس اسٹار آل راونڈر نے تین اپریل 2001 کو کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ۔ رابن سنگھ ہندوستان کی جانب سے ایک واحد ٹیسٹ میچ ہی کھیل سکے ۔ 1998 میں زمبابوے کے خلاف انہوں نے اپنا پہلا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا ۔

Loading...