بیوی انوشکا کے ساتھ یہ کام کررہے تھے وراٹ کوہلی، فینس بولے یہاں ہم غم میں ہیں اوروہاں وہ۔۔۔

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی لندن کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہیں۔ فینس کا کہنا ہے کہ ہار کو بھلاکر یہ لوگ وہاں گھوم رہے ہیں اور ہم یہاں اپنے گھر میں ہار کا غم منا رہے ہیں۔

Jul 16, 2019 02:00 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 05:01 PM IST
بیوی انوشکا کے ساتھ یہ کام کررہے تھے وراٹ کوہلی، فینس بولے یہاں ہم غم میں ہیں اوروہاں وہ۔۔۔

انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی

عالمی کپ میں ہندستان کا خواب تو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ملی شکست کے بعد ہی چکنا چور ہوگیا تھا لیکن ٹکٹ نہ ہونے کے سبب ٹیم کو انگلینڈ میں رکنا پڑا۔ حالانکہ روہت شرما پہلے ہی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ گھر لوٹ چکے ہیں۔ لیکن ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی اپنی بیوی انوشکا شرما کے ساتھ لندن میں وقت گزار رہے ہیں۔ ہار کو بھلاکر وہ ان کے ساتھ کوالٹی وقت گزار رہے ہیں جسے لیکر ایک مرتبہ پھر وہ فینس کے نشانے پر آگئے ہیں۔

سیمی فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہنستان کے ٹاپ آرڈر روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کا بلہ نہیں چل پایا تھا۔ تینوں ایک۔ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے اور اسی وجہ سے ہندستانی بلے بازی کی کمرٹوٹ گئی تھی۔

فوٹو کریڈٹ: ٹویٹر۔۔۔

Loading...

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی لندن کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہیں۔

فینس کا کہنا ہے کہ ہار کو بھلاکر یہ لوگ وہاں گھوم رہے ہیں اور ہم یہاں اپنے گھر میں ہار کا غم منا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما نےکیا انکشاف، 29 سال کی عمر میں کیوں کی وراٹ کوہلی سے شادی

وہیں کچھ فینس ان کے گھومنے کو سیمی فائنل میں ان کے جلدی پویلین لوٹنے سے جوڑ رہے ہیں۔ اکثر ہی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کرکٹ ٹرولرس کے نشانے پر آجاتی ہیں۔۔

Loading...