کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایک ٹیم کے ہوں گے دو کپتان ، ان کرکٹروں کو ملی ذمہ داری

آسٹریلیائی تیز گیند باز پیٹر سڈل اور آل راونڈر ڈین کرسٹین سری لنکا کے خلاف کینبرا میں اگلے ماہ ہونے والے ٹی 20 میچوں میں پرائم منسٹر الیون کے شریک کپتان ہوں گے ۔

Sep 20, 2019 09:37 PM IST | Updated on: Sep 20, 2019 09:37 PM IST
کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایک ٹیم کے ہوں گے دو کپتان ، ان کرکٹروں کو ملی ذمہ داری

پیٹر سڈل اور ڈین کرسٹین ( بیچ میں ) ۔

آسٹریلیائی تیز گیند باز پیٹر سڈل اور آل راونڈر ڈین کرسٹین سری لنکا کے خلاف کینبرا میں اگلے ماہ ہونے والے ٹی 20 میچوں میں پرائم منسٹر الیون کے شریک کپتان ہوں گے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس کا اعلان کیا اور کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوگا ۔ پرائم منسٹر اسکاٹ موریسن نے کہا کہ روایت سے ہٹ کر اس طرح شریک کپتانوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور دونوں کھلاڑی ہی بہترین نمائندے ہوں گے ۔

موریسن نے سی ایم میڈیا ایڈورٹائزمنٹ میں کہا کہ پیٹر اور ڈین اتنے سالوں سے صرف شاندار کرکٹ ہی نہیں بلکہ دونوں ہی ملک اور بیرون ملک میں کرکٹ کے سفیر اور کپتان رہے ہیں ۔ میں پیٹر اور ڈین کا شریک کپتان کا رول منظور کرنے کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں ، جس سے وہ ٹیم کے ان نوجوان اراکین کی رہنمائی کرسکیں گے جو جلد ہی ریاستی اور بین الاقوامی سطح پر سلیکشن پروسیزمیں شامل ہونے والے ہیں ۔ آنے والے ہفتوں میں پیٹر اور ڈین سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم منتخب کرنے میں میری مدد کریں گے ۔

Loading...

Cricket Australia, Australia Prime Minister XI, Peter Siddle, Dan Christian, co captain in cricket, डेन क्रिस्टियन, क्रिकेट ऑस्‍ट्रेलिया, पीटर सिडल, सह कप्‍तान, ऑस्‍ट्रेलिया प्राइम मिनिस्‍टर इलेवन

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد مجھے امید ہے کہ ہم 2006 کے بعد پپہلی مرتبہ لگاتار جیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

Cricket Australia, Australia Prime Minister XI, Peter Siddle, Dan Christian, co captain in cricket, डेन क्रिस्टियन, क्रिकेट ऑस्‍ट्रेलिया, पीटर सिडल, सह कप्‍तान, ऑस्‍ट्रेलिया प्राइम मिनिस्‍टर इलेवन

کرکٹ آسٹریلیا کے نیشنل ٹیلنٹ منیجر گریگ چیپل نے کہا کہ دونوں کھلاڑی پرائم منسٹر الیون کی کپتانی سنبھالنے کے برابر حقدار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈین کو گھریلو سطح پر قیادت کرنے کا کافی تجربہ ہے وہیں پیٹر سڈل نے اپنے کیریئر میں میدان اور اس کے باہر لیڈر شپ کے ہنر دکھائے ہیں ۔

Loading...