دیپک چاہر ٹی 20 میں یہ کام کرنے والے بنے پہلے ہندوستانی کرکٹر ، بڑا ورلڈ ریکارڈ بھی کیا اپنے نام

Nov 11, 2019 07:59 PM IST | Updated on: Nov 11, 2019 07:59 PM IST
دیپک چاہر ٹی 20 میں یہ کام کرنے والے بنے پہلے ہندوستانی کرکٹر ، بڑا ورلڈ ریکارڈ بھی کیا اپنے نام

دیپک چاہر ۔ فوٹو : اے پی ۔

ہندوستانی تیز گیند باز دیپک چاہر نے اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف ناگپور ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے کے ساتھ ساتھ چھ وکٹ لے کر ایک تاریخ رقم کردی ۔ انہوں نے 3.2 اوورس میں سات رن دے کر چھ وکٹ لئے ۔ بنگلہ دیش کی اننگز کے آخری اوور میں انہوں نے اپنی ہیٹ ٹرک پوری کی ۔ انہوں نے اپنے تیسرے اوور کی آخری گیند پر وکٹ لینے کے بعد آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر وکٹ لئے ۔ دیپک چاہر بین الاقوامی ٹی 20 میچوں میں ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے مرد ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں ۔ خاتون گیند باز ایکتا بشٹھ ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے والی پہلی ہندوستانی گیند باز ہیں ۔

دیپک چاہر کی اس کارکردگی کی دم پر ہندوستان نے بنگلہ دیش کو ناگپور ٹی 20 میں 30 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی ۔ چاہر سے پہلے ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے اچھی گیند بازی کا ریکارڈ سری لنکا کے اجنتا مینڈس کے نام تھا ۔ انہوں نے 2012 میں زمبابوے کے خلاف 8 رن دے کر چھ وکٹ لئے تھے ۔

Loading...

ہندوستان کی جانب سے ٹیسٹ میں ہربھجن سنگھ نے سب پہلے ہیٹ ٹرک لی تھی ۔ وہیں ون ڈے میں چیتن شرما اور ٹی 20 میں دیپک چاہر نے یہ کارنامہ کیا ہے ۔ سال 2019 میں تین ہندوستانی گیند باز ہیٹ ٹرک لے چکے ہیں ۔ محمد سمیع نے ورلڈ کپ 2019 میں زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک لی تھی ۔ وہیں جسپریت بمراہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک لی تھی ۔ ایسے میں دیپک چاہر کے ٹی 20 میں لگاتار تین گیندوں پر تین وکٹ لیتے ہی تینوں فارمیٹ میں ہندوستانی گیندبازوں نے ہیٹ ٹرک لینے کا کارنامہ انجام دیدیا ہے ۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں دیپک چاہر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے تین میچوں میں کل آٹھ وکٹ لئے ۔ اس سیریز میں چاہر نے 10.2 اوورس ڈالے اور 56 رن دئے ۔ ان کے وکٹ لینے کا اوسط سات کا رہا اور اور اکنامی 5.41 کی رہی ۔ اس سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں میں دوسرے نمبر پر تین گیند باز رہے اور ان سب کے چار چار وکٹ تھے ۔

Loading...