کرکٹ ورلڈ کپ جیتتے ہی انگلینڈ کے اس تیز گیند باز نے بین الاقوامی کرکٹ کو کہا الوداع ، بتائی یہ بڑی وجہ

انگلینڈ کے کرکٹ کا ورلڈ چمپئن بنتے ہی اس کے ایک تیز گیند باز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ ٹیم کی جیت کے کچھ ہی دیر بعد تیز گیند باز زیڈ ڈرن بیک نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

Jul 15, 2019 05:22 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 05:22 PM IST
کرکٹ ورلڈ کپ جیتتے ہی انگلینڈ کے اس تیز گیند باز نے بین الاقوامی کرکٹ کو کہا الوداع ، بتائی یہ بڑی وجہ

(AP Photo)

انگلینڈ کے کرکٹ کا ورلڈ چمپئن بنتے ہی اس کے ایک تیز گیند باز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ ٹیم کی جیت کے کچھ ہی دیر بعد تیز گیند باز زیڈ ڈرن بیک نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ اعلان کیا ۔ ان کا ماننا ہے کہ انگلینڈ کا پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنا ایک خوشگوار لمحہ ہے اور اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنا صحیح رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آج یہ بتانے کا صحیح موقع ہے کہ کافی غور و خوض کے بعد میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں ۔ سالوں تک میری حمایت کرنے کیلئے سبھی کا شکریہ ، لیکن اب ٹیم صحیح جگہ پر ہے اور آگے بڑھ رہی ہے ۔

Loading...

ڈرن بیک نے انگلینڈ کیلئے 24 ون ڈے اور 34 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں ۔ ان میں انہوں نے 33 ون ڈے وکٹ اور 39 ٹی 20 وکٹ لئے ہیں ۔ ان کی رن دینے کی اوسط ہر اوور میں چھ رن کے قریب رہی ۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 2011-12 میں انہیں انکریمنٹ کنٹریکٹ دیا ۔ اس وقت وہ انگلینڈ کی ٹیم کے اہم رکن تھے ۔ وہ انگلش ٹیم کے ساتھ ہندوستان کے دورے پر بھی آئے تھے ، لیکن یہاں انہیں کچھ خاص کامیابی نہیں ملی ۔

jade dernbach, jade dernbach retirement, jade dernbach england, cwc final, england world cup winner, जेड डर्नबैक, इंग्‍लैंड क्रिकेटर संन्‍यास, वर्ल्‍ड कप 2019

ڈرن بیک نے آخری مرتبہ انگلینڈ کیلئے 2014 میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی تھی ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 29 مارچ 2014 کو انہوں نے بین الاقوامی ٹی 20 میچ کھیلا تھا ۔ خیال رہے کہ ڈرن بیک آبائی طور پر جنوبی افریقہ کے ہیں ۔ ان کے والد جنوبی افریقہ کے ہیں اور ان کی والدہ اٹلی نزاد ہیں ۔ سال 2000 میں ان کا کنبہ انگلینڈ آگیا تھا ۔

Loading...