ورلڈ کپ کے دوران اس کھلاڑی کے بھائی کا ہوا تھا قتل ، صدمے میں کھیلا پورا ٹورنامنٹ اور ٹیم کو دلایا خطاب !۔

اپنی تیز رفتار اور صحیح لائن لینتھ کے دم پر انگلینڈ کو ورلڈ کپ چمپئن بنانے والے تیز گیند باز جوفرا آچر کے چچا زاد بھائی کا بارباڈوس میں قتل کردیا گیا تھا ۔

Jul 16, 2019 09:04 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 11:52 PM IST
ورلڈ کپ کے دوران اس کھلاڑی کے بھائی کا ہوا تھا قتل ، صدمے میں کھیلا پورا ٹورنامنٹ اور ٹیم کو دلایا خطاب !۔

ورلڈ کپ کے دوران اس کھلاڑی کے بھائی ہوا تھا قتل ، صدمے میں کھیلا پورا ٹورنامنٹ اور ٹیم کو دلایا خطاب !۔

اپنی تیز رفتار اور صحیح لائن لینتھ کے دم پر انگلینڈ کو ورلڈ کپ چمپئن بنانے والے تیز گیند باز جوفرا آچر کے چچا زاد بھائی کا بارباڈوس میں قتل کردیا گیا تھا ۔ جوفرا کے بھائی ایشونٹیو بلیک مین صرف 24 سال کے تھے اور جس دن انگلینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلا تھا ، اسی کے اگلے دن انہیں گھر کے باہر گولی مار دی گئی ۔ اپنے چچا زاد بھائی کے قتل کی خبر سن کر جوفرا صدمے میں چلے گئے تھے ۔ دراصل جوفرا اور ایشونٹیو ایک دوسرے سے کافی قریب تھے اور قتل سے کچھ دن پہلے ہی آرچر کی ان سے بات چیت بھی ہوئی تھی ۔

آپ کو بتادیں کہ جوفرا آرچر اس واقعہ سے کافی دکھی تھے ، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ورلڈ کپ پر پوری توجہ مرکوز کی اور صرف 11 میچوں میں 20 وکٹ اپنے نام کئے ۔ فائنل میچ میں جوفرا نے سپر اوور بھی پھینکا اور انگلینڈ کو ورلڈ چمپئن بنایا ۔

Loading...

آرچر کے والد فرینک نے ایک انگریزی اخبار سے بات چیت میں بتایا کہ آرچر بھی ان کا ہم عمر تھا ، وہ کافی قریب تھے ، اس کی موت سے پہلے آرچر نے اس کو میسیج کیا تھا ، جوفرا کو بلیک مین کی موت سے صدمہ پہنچا تھا ، لیکن انہوں نے کھیلنا جاری رکھا ۔

خیال رہے کہ آچر کے بھائی ایشونٹیو کو 31 مئی کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا ۔ ایشونٹیو رات 8 بج کر 25 منٹ پر اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے ، تبھی ان کی کار پر گولی باری ہوئی ، جس میں ان کی موت ہوگئی ۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس دوران ان کی گرل فرینڈ اور ان کا چار سال کا بچہ گھر کے اندر تھا ۔

Loading...