انگلینڈ کا یہ بڑا کرکٹر میدان پر اچانک ہوگیا بیمار ، اسپتال میں بھرتی کرایا گیا

انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر جیک لیچ ہفتہ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن اچانک بیمار ہوگئے ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔

Nov 30, 2019 10:53 PM IST | Updated on: Nov 30, 2019 10:53 PM IST
انگلینڈ کا یہ بڑا کرکٹر میدان پر اچانک ہوگیا بیمار ، اسپتال میں بھرتی کرایا گیا

جیک لیچ فٹ بال کھیلتے ہوئے ۔ فوٹو : اے پی ۔

انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر جیک لیچ ہفتہ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن اچانک بیمار ہوگئے ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔ جانچ میں سامنے آیا ہے کہ وہ گیسٹرواینٹرائیٹس کے شکار ہوگئے ہیں ۔ اس بیماری میں مبتلا شخص کو الٹی اور دست ہوتی ہے ۔ لیچ حالانکہ دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیل رہے ہیں ۔ ہیملٹن میں دوسرے دن کے کھیل کے پہلے سیشن کے بعد وہ بیمار پڑگئے ۔ میدان پر ابتدائی علاج کے بعد انہیں نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ وہ رات بھر اسپتال میں ہی رہیں گے ۔ انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹوارٹ  براڈ نے بتایا کہ یہ کافی تشویشناک خبر ہے ، لیکن ہمارے پاس کافی اچھا میڈیکل اسٹاف ہے جو ان کی دیکھ بھال کررہا ہے ۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے جیک لیچ کی جگہ کرس ووکس کو کھلایا ۔ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور 65 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس میچ میں لیچ کی کارکردگی کچھ اچھی نہیں رہی تھی ۔ انہوں نے 153 رن دے کر صرف دو ہی وکٹ لئے تھے ۔ ایسے میں ہیملٹن میں انگلش ٹیم انتظامیہ نے ایک اور تیز گیند باز پر داو لگایا ۔

Loading...

جیک لیچ ۔ فوٹو : اے پی ۔

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے 375 رن بنانے کے بعد انگلینڈ کے دو وکٹ جلد ہی آوٹ کرکے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک وقت 191 رن پر پانچ وکٹ گنوا دئے تھے ، لیکن بی جے واٹلنگ نے ڈیبیو کررہے ڈیرل مچیل کے ساتھ چھٹے وکٹ کیلئے 124 رنوں کی شراکت داری کرکے اننگز کو سنبھالا ۔ انگلینڈ کی شروعات کافی خراب رہی اور اس نے دن کا کھیل ختم ہونے تک سلامی بلے باز ڈام سبلے اور جو ڈینلی کے وکٹ گنوا کر دو وکٹ پر 39 رن بنائے ۔

دن کا کھیل ختم ہونے پر سلامی بلے باز روری برنس 24 رن اور کپتان جو روٹ چھ رن بناکر کھیل رہے تھے ۔ ابھی انگلینڈ کی ٹیم کیوی ٹیم کی پہلی اننگز سے 336 رن پیچھے ہے ۔ ٹم ساودی اور میٹ ہینری کو ایک ایک کامیابی ملی ۔

Loading...