پاکستان، انگلینڈ کے کئی بڑے کرکٹروں کولگا جھٹکا، ہوا پیسوں کا بڑا نقصان

تین ممالک مین ہونے والی یورو ٹی -20 سلیم کرکٹ ٹورنامنٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے، جس میں کئی بڑے عظیم کھلاڑی حصہ لینے والے تھے۔

Aug 15, 2019 10:46 PM IST | Updated on: Aug 15, 2019 10:46 PM IST
پاکستان، انگلینڈ کے کئی بڑے کرکٹروں کولگا جھٹکا، ہوا پیسوں کا بڑا نقصان

کئی بڑے کرکٹروں کو لگا جھٹکا، ہوا پیسوں کا بڑا نقصان۔

اسی ماہ آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اورنیدرلینڈ میں ہونے والا یورو ٹی -20 سلیم کرکٹ ٹورنامنٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس ٹی -20 ٹورنامنٹ کو منسوخ کرنے کی وجہ توسامنے نہیں آئی ہے، لیکن اس کے پیچھے اقتصادی بحران بتایا جارہا ہے۔ یورو ٹی -20 سلیم کے بورڈ کی طرف سے پرشانت مشرا نے بتایا کہ اس سال ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں ہوپائے گا۔ مشرا نے کہا 'یورو ٹی -20 سلیم کے بورڈ، شراکت داروں اورفرنچائزی مالکوں نے فیصلہ کیا ہے کہ 2019 میں ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا'۔  کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیوافسر وارین ڈیوٹوم نےبھی کہا کہ وہ فیصلے سے مایوس ہیں، لیکن انہوں نےامید ظاہرکی کہ آئندہ سال تک اس میں دلچسپی برقراررکھی جائے گی۔

کئی بڑے کھلاڑیوں کو نقصان

Loading...

آپ کوبتادیں کہ یورو ٹی -20 سلیم کرکٹ ٹورنامنٹ منسوخ ہونے سے کئی بڑے کھلاڑیوں کو نقصان ہوا ہے۔ دراصل اس لیگ میں کئی انٹرنیشنل کرکٹراورسابق عظیم کھلاڑی حصہ لینے والےتھے، جس کےلئے انہیں موٹی رقم دی جانی تھی۔ لیگ میں شاہد آفریدی، مارٹن گپٹل، راشد خان، برینڈن میک کولم  انگلینڈ کوعالمی کپ جتانے والے کپتان ایان مورگن کھیلنے والےتھے۔ بابراعظم، جے پی ڈومنی کرس لن، لیوک رانکی، ڈیل اسٹین اورعمران طاہرکواس لیگ کا مارکی کھلاڑی بنایا گیا تھا۔ حالانکہ اب لیگ منسوخ ہونےکی وجہ سے انہیں اب پیسہ بھی نہیں مل پائے گا۔

یورو ٹی -20 سلیم میں حصہ لینے والےتھےکئی بڑے کھلاڑی۔ یورو ٹی -20 سلیم میں حصہ لینے والےتھےکئی بڑے کھلاڑی۔

یورو ٹی -20 سلیم میں تھیں 6 ٹیمیں

آپ کو بتادیں یورو ٹی -20 سلیم لیگ  30 اگست کو شروع ہونی تھی اورٹورنامنٹ کا فائنل 22 ستمبرکو ہونا تھا۔ لیگ میں 6 ٹیموں کوحصہ لینا تھا، لیگ میں نیدرلینڈس کے ایمسٹرڈیم نائٹس، ناردن آئرلینڈ کی بیلفاسٹ ٹائٹنس، آئرلینڈ کی ڈبلن چیفس، اسکاٹ لینڈ کی ایڈن برگ راکس اورگلاسکو جائنٹس کوحصہ لینا تھا۔ وہیں نیدرلینڈس کی رائٹرڈیم رائنوزبھی اس لیگ میں حصہ لینے والی تھی۔

Loading...