بڑا انکشاف : کرکٹ سے دور ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کریں گے یہ کام

وراٹ کوہلی پنجابی کنبہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بچپن میں اسٹریٹ فوڈ کھانے کے شوقین تھے ۔

Nov 11, 2019 08:10 PM IST | Updated on: Nov 11, 2019 08:11 PM IST
بڑا انکشاف : کرکٹ سے دور ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کریں گے یہ کام

بڑا انکشاف : کرکٹ سے دور ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کریں گے یہ کام ۔ فائل فوٹو ۔

کرکٹ کی دنیا میں فی الحال اس بات کی قیاس آرائی مسلسل کی جارہی ہے کہ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور لیجنڈ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی بین الاقوامی کرکٹ سے کب ریٹائرمنٹ لیں گے ۔ حالانکہ اس بات کا کوئی جواب اب تک سامنے نہیں آیا ہے ، لیکن اس درمیان ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد وہ کیا کام کریں گے ۔

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بریک لیا تھا ۔ حالانکہ روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے یہ سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی ۔ وراٹ کوہلی اب 14 نومبر سے اندور میں شروع ہورہی ٹیسٹ سیریز سے میدان میں واپسی کریں گے ۔

Loading...

وراٹ کوہلی پنجابی کنبہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بچپن میں اسٹریٹ فوڈ کھانے کے شوقین تھے ۔ حالانکہ کوہلی اپنی فٹنس کو لے کر کافی سنجیدہ رہتے ہیں اور اس لئے انہوں نے اسٹریئٹ فوڈ کو اپنی ڈائٹ سے ہٹادیا ہے ۔ این ڈی ٹی وی کو دئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ آخر کیسے انہیں الگ الگ طرح کے کھانے کی عادت پڑگئی تھی ۔ وراٹ کوہلی نے اس سلسلہ میں کہا کہ میں بچپن سے ہی کافی فوڈی تھا ، مجھے الگ الگ طرح کا کھانوں کا ذائقہ چکھنا کافی اچھا لگتا تھا ۔ تب میں کافی جنک فوڈ کھاتا تھا ۔

Virat Kohli

وراٹ کوہلی کے مطابق میں کھانا نہیں بناتا ، لیکن اس کا ذائقہ اچھی طرح سمجھتا ہوں ۔ میں جانتا ہوں کہ ایک ڈش کس طرح اچھی طرح بنائی جاتی ہے ۔ میں جب بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا ، تو مجھے لگتا ہے کہ میں کھانا بنانا سیکھنے میں دلچسپی دکھاوں گا ۔ ایسے میں اس بات کی پوری امید ہے کہ وراٹ کوہلی ریٹائرمنٹ لینے کے بعد کھانا بنانا سیکھیں گے ۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com