پہلے تھا ٹیم انڈیا کا کوچ ، اب آئی پی ایل پر سٹہ لگاتے ہوئے ہوا گرفتار ! ۔

انڈین پریمیئر لیگ کے میچ پر سٹہ لگانے کے الزام میں وڈودرہ پولیس نے ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کو گرفتار کیا ہے ۔

Apr 03, 2019 12:22 PM IST | Updated on: Apr 03, 2019 12:24 PM IST
پہلے تھا ٹیم انڈیا کا کوچ ، اب آئی پی ایل پر سٹہ لگاتے ہوئے ہوا گرفتار ! ۔

پہلے تھا ٹیم انڈیا کا کوچ ، اب آئی پی ایل پر سٹہ لگاتے ہوئے ہوا گرفتار ! ۔

انڈین پریمیئر لیگ کے میچ پر سٹہ لگانے کے الزام میں وڈودرہ پولیس نے ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کو گرفتار کیا ہے ۔ وڈودرا پولیس نے تشار آروٹھے کو گرفتار کیا ہے ، جنہوں نے گزشتہ سال جولائی میں کوچ کے عہدہ کو چھوڑدیا تھا ۔ آپ کو بتادیں کہ تشار آروٹھے 52 سال کے ہیں اور انہوں نے 1985 سے 2003 تک 114 فرسٹ کلاس اور 51 لسٹ اے میچ کھیلے ہیں ۔ انہوں نے 13 سنچری اور 11 مرتبہ پانچ وکٹ ہال اپنے نام کئے ہیں ۔

وڈودرہ پولیس نے ایک کیفے پر چھاپا مارا جہاں انہوں نے تشار آروٹھے سمیت 18 لوگوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔ وڈودرہ کے کرائم برانچ کے ڈی سی پی جڈیجہ نے اس کی جانکاری دی ۔ ڈی سی پی نے کہا کہ ہم نے تشار آروٹھے سمیت 18 افراد کو ایک کیفے پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے ۔ ان کے فون اور گاڑیاں ضبط کرلی گئی ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ آروٹھے نے نجی وجوہات کی بنیاد پر ہندوستان خاتون کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔ ویسے خبریں تھیں کہ ان کے خاتون کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ اختلافات ہیں ۔

Loading...