اس بڑے کرکٹر نے اپنی گرل فرینڈ کا کردیا تھا ایسا حال ، اب کہا : مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

انگلینڈ کے جیفری بائیکاٹ کو نائٹ ہوڈ کا اعزاز دئے جانے پر فرانس میں گھریلو تشدد کے ایک قدیم معاملہ کو لے کر بھلے ہی تنقید کی جارہی ہو ، لیکن انہوں نے کہا کہ انہیں صرف کرکٹ کی وجہ سے یہ اعزاز ملا ہے اور وہ تنقید کرنے والوں کی پروا نہیں کرتے ہیں ۔

Sep 11, 2019 07:07 PM IST | Updated on: Sep 11, 2019 07:07 PM IST
اس بڑے کرکٹر نے اپنی گرل فرینڈ کا کردیا تھا ایسا حال ، اب کہا : مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

اس بڑے کرکٹر نے اپنی گرل فرینڈ کا کردیا تھا ایسا حال ، اب کہا : مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

انگلینڈ کے جیفری بائیکاٹ کو نائٹ ہوڈ کا اعزاز دئے جانے پر فرانس میں گھریلو تشدد کے ایک قدیم معاملہ کو لے کر بھلے ہی تنقید کی جارہی ہو ، لیکن انہوں نے کہا کہ انہیں صرف کرکٹ کی وجہ سے یہ اعزاز ملا ہے اور وہ تنقید کرنے والوں کی پروا نہیں کرتے ہیں ۔ برطانیہ کی سابق وزیر اعظم تھریسا مے نے بائیکاٹ کو نائٹ ہوڈ کا اعزاز دیا تھا ۔ برطانیہ کی سینئر خاتون ممبر پارلیمنٹ ہیریئٹ ہرمن نے اس بنیاد پر اس کی تنقید کی تھی کہ اپنی اس وقت کی گرل فرینڈ کی پٹائی کے الزام میں فرانس کی ایک عدالت نے بائیکاٹ کو قصوروار قرار دیا تھا ۔

جیفری بائیکاٹ نے بی بی سی ریڈیو فور کے ایک پروگرام میں کہا کہ میں اس کی پروا نہیں کرتا ، وہ 25 سال پرانی بات ہے ۔ 25 سال پہلے فرانس کی ایک عدالت میں اس نے مجھے دس لاکھ پاونڈ کیلئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی ، میں نے انکار کردیا کیونکہ انگلینڈ میں اگر آپ اس طرح پیسے دیتے ہیں ، تو لوگوں کو لگتا ہے کہ کچھ تو غلط رہا ہوگا ۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ بھی دینے سے انکار کردیا ۔ اس وقت میرے پاس اتنا پیسہ بھی نہیں تھا ۔ انگلینڈ کیلئے 108 ٹیسٹ میں 8114 رن بنا چکے جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ مجھے نائٹ  ہوڈ کا اعزاز کرکٹ کیلئے ملا ہے ۔

خیال رہے کہ جیفری بائیکاٹ ایک بہترین سلامی بلے باز تھے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 609 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ۔ بائیکاٹ نے فرسٹ کلاس کیریئر میں 48426 رن بنائے ۔ بائیکاٹ نے 151 سنچریاں اور 238 نصف سنچریاں بنائیں ۔ جیفری بائیکاٹ نے 1977 میں ایشیز سیریز کے دوران اپنی 100 ویں سنچری بنائی تھی ۔

Loading...