ٹیم انڈیا میں کھیلنے کیلئے اس ملک کے کھلاڑی نے چھوڑی کپتانی ، ون ڈے میں 52 کا اوسط

انشمن رتھ نے ہانک کانگ کے کپتان کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد خود کو رنجی ٹرافی میں سلیکشن کیلئے دستیاب بتایا ہے ۔

Sep 13, 2019 05:52 PM IST | Updated on: Sep 13, 2019 06:52 PM IST
ٹیم انڈیا میں کھیلنے کیلئے اس ملک کے کھلاڑی نے چھوڑی کپتانی ، ون ڈے میں 52 کا اوسط

ٹیم انڈیا میں کھیلنے کیلئے اس ملک کے کھلاڑی نے چھوڑی کپتانی ، ون ڈے میں 52 کا اوسط ۔ فائل فوٹو

ٹیم انڈیا میں کھیلنے کا خواب دیکھنے والے ہندوستانی کرکٹروں کی جہاں تعداد کم نہیں ہے ، وہیں اس بات کی مثالیں بھی کم نہیں ہیں کہ اچھی تعداد میں ہندوستانی نزاد کرکٹرس دوسرے ممالک میں کھیلتے نظر آرہے ہیں ۔ حالانکہ اب ایسے نوجوان کرکٹروں کی توجہ ایک مرتبہ پھر ہندوستانی ٹیم کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ اس میں ایک اور ہند نزاد کرکٹر کا نام جڑ گیا ہے ۔ یہ کرکٹر ہانک کانگ کی قومی ٹیم کا کپتان ہے ۔ حالانکہ ٹیم انڈیا میں کھیلنے کا خواب پورا کرنے کیلئے انہوں نے کپتانی سے استعفی دیدیا ہے ۔ انشمن رتھ اب ہندوستان کیلئے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ۔

انشمن رتھ نے ہانک کانگ کے کپتان کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد خود کو رنجی ٹرافی میں سلیکشن کیلئے دستیاب بتایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتنے سالوں میں ہانک کانگ کرکٹ نے میرے لئے جو کچھ بھی کیا ہے ، اس کیلئے میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ 12 سال کی عمر سے یہ ایک شاندار سفر رہا ہے ۔ مگر اب مجھے لگتا ہے کہ آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے ۔ میں ہانک کانگ کرکٹ کو مستقبل کیلئے نیک خواہشات دیتا ہوں ۔

Loading...

انشمن رتھ کے پاس ہندوستانی پاسپورٹ بھی ہے اور اب وہ آئی پی ایل 2020 میں ان کیپڈ مقامی کھلاڑی کے طور پر انٹری پاسکتے ہیں ۔ رتھ نے 18 ون ڈے میچ کھیلے ہیں ، جن میں 51.75 کی اوسط سے 828 رن بنائے ہیں جبکہ انہوں نے پانچ فرسٹ کلاس میچوں میں 62.76 کی اوسط سے 391 رن بنائے ہیں ۔ ٹی 20 میچوں میں 18.88 کی اوسط سے ان کے بلے سے 321 رن نکلے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں ، انشمن رتھ نے ون ڈے میں 14 وکٹ ، ٹی 20 میں پانچ اور فرسٹ کلاس میں سات وکٹ لئے ہیں ۔ انشمن رتھ نے خود کو رنجی ٹرافی کیلئے دستیاب بتایا ہے اور اس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانا چاہتے ہیں ۔

cricket, cricket news, anshuman rath, hong kong cricket team, sports news, indian cricket team, team india, क्रिकेट, क्रिकेट न्यूज, स्पोर्ट्स न्यूज, हांगकांग क्रिकेट टीम, भारतीय क्रिकेट टीम, टीम इंडिया, विराट कोहली, हांगकांग टीम कप्तान अंशुमन रथ, अंशुमन रथ

انشمن رتھ نے کہا کہ یہ فیصلہ مجھے اس کھیل میں طویل کیریئر بنانے میں مدد کرے گا ، جس سے میں بہت پیار کرتا ہوں ۔ ہندوستان کیلئے کھیلنا ہمیشہ سے میرا خواب تھا ۔ اس سے مجھے پوری طرح سے پروفیشنل سسٹم میں کام کرنے کا موقع ملے گا ۔ اس بارے میں جب کرکٹ ہانک کانگ کے ہائی پرفارمنس منیجر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ انشمن کا ان کے تعاون اور سالوں تک ہانک کانگ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے کیلئے ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ہم ان کو مستقبل کیلئے نیک خواہشات بھی پیش کرتے ہیں ۔

Loading...