پاکستان نے ورلڈ کپ کے اشہتار میں کیا ابھینندن کا "استعمال" ، ماڈل سے کہلوائی ایسی بات

دراصل 16 جون کو ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لیگ مقابلہ ہونے جارہا ہے ۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی اشہتار وائرل ہورہا ہے ۔ اس میں ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کے لک میں ایک پاکستانی ماڈل کرکٹ کے بارے میں بات کرتا نظر آرہا ہے ۔

Jun 11, 2019 03:41 PM IST | Updated on: Jun 11, 2019 03:41 PM IST
پاکستان نے ورلڈ کپ کے اشہتار میں کیا ابھینندن کا

پاکستان نے ورلڈ کپ کے اشہتار میں کیا ابھینندن کا استعمال ، ماڈل سے کہلوائی ایسی بات

پاکستان کے بالا کوٹ میں ہوئے ائیر اسٹرائیک کے بعد پاکستان کی جانب سے کی گئی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کی بہادری کی بحث صرف ہندوستان تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ پوری دنیا ان کا لوہا مان رہی ہے ۔ اب اس فہرست میں پاکستان کا بھی نام شامل ہوگیا ہے ۔ دراصل پاکستان ابھینندن کا کچھ یوں مرید ہوا کہ ان کے بے باک انداز کو اپنے اشتہار تک میں شامل کرلیا ہے ۔

دراصل 16 جون کو ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لیگ مقابلہ ہونے جارہا ہے ۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی اشہتار وائرل ہورہا ہے ۔ اس میں ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کے لک میں ایک پاکستانی ماڈل کرکٹ کے بارے میں بات کرتا نظر آرہا ہے ۔

Loading...

اشتہار میں نظر آرہے ماڈل کو ابھینندن کا لک دیا گیا ہے ۔ اس نے ونگ کمانڈر جیسی مونچھیں بھی لگا رکھی ہیں ۔ کسٹڈی کے دوران ون کمانڈر ابھینندن نے جس انداز میں پاکستانی فوج کے سوالات کا جواب دیا تھا ، یہ ماڈل بھی اسی انداز میں بول رہا ہے ۔

مادل سے 16 جون کو ہونے والے ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے بارے میں سوال پوچھا جارہا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کا پلیئنگ الیون کیا ہوگا ؟ ٹاس جیت کر ہندوستان کیا کرے گا ؟ ان سبھی سوالات کے جواب میں ماڈل کہہ رہا ہے کہ مجھے معاف کیجئے ، میں آپ کو اس کی جانکاری نہیں دے سکتا ۔

ویڈیو میں ماڈل ونگ کمانڈر ابھینندن کے انداز میں چائے پیتا بھی نظر آرہا ہے ۔ حالانکہ کسٹڈی کے دوران جاری ہوئے ویڈیو میں ونگ کمانڈر ابھینندن کافی مطمئن نظر آرہے تھے تاہم اس اشتہار ویڈیو میں ابھینندن بنا پاکستانی ماڈل کافی ڈرا ہوا ہے اور کچھ چڑچڑا سا نظر آرہا ہے ۔

Loading...