افغانستان کے کپتان نے کردی بڑی غلطی ، ورنہ سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجاتا پاکستان ، جم کر اڑ رہا مذاق

ایک ایسا وقت بھی تھا جب سرفراز اینڈ کمپنی پر میچ میں شکست کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کے ناک آوٹ کی ریس سے بھی باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا تھا ۔ تاہم افغانستانی کپتان کے ایک اوور نے میچ کے رخ کو بدل کر رکھ دیا ۔

Jun 30, 2019 02:10 PM IST | Updated on: Jun 30, 2019 02:12 PM IST
افغانستان کے کپتان نے کردی بڑی غلطی ، ورنہ سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجاتا پاکستان ، جم کر اڑ رہا مذاق

فوٹو : ورلڈ کپ ٹویٹر ہینڈل ۔

ورلڈ کپ 2019 میں گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک انتہائی دلچسپ میچ ہوا ۔ اگرچہ پاکستان نے افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا ، مگر ایک ایسا وقت بھی تھا جب سرفراز اینڈ کمپنی پر میچ میں شکست کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کے ناک آوٹ کی ریس سے بھی باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا تھا ۔ تاہم افغانستانی کپتان کے ایک اوور نے میچ کے رخ کو بدل کر رکھ دیا ۔

دراصل پاکستان کو آخری پانچ اوورس یعنی 30 گیندوں میں 46 رنوں کی ضرورت تھی اور اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے ۔ مجیب الرحمان ، راشد خان ، سمیع اللہ شینواری اور محمد نبی نے اپنی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستانی ٹیم پر شکنجہ کس دیا تھا اور افغانستان ورلڈ کپ میں پہلی جیت کے قریب نظر آرہا تھا ۔ مگر 46 واں اوور کپتان گلبدین نائب خود لے کر آگئے اور پھر میچ کا رخ ہی پلٹ گیا ۔

Loading...

گلبدین نائب نے 46 ویں اوور میں 18 رن دئے اور پاکستان کے آل راونڈر عماد وسیم نے اس اوور میں شاندار تین چوکے لگا کر شکست کے منڈلا رہے بادل کو پیچھے دھکیل دیا ۔ اس اوور کے بعد پاکستان کو 24 گیندوں میں صرف 28 رن بنانے باقی رہ گئے اور میچ کا رخ پوری طرح پاکستان کی طرف ہوگیا ۔ گلبدین نائب ایسے وقت میں گیند بازی کرنے کیلئے آئے جب ان کے اسپنروں کے اوورس بچے ہوئے تھے اور وہ اچھی گیند بازی بھی کررہے تھے ۔

Untitled-design-2019-06-30T113353.780

پاکستان سے شکست کے بعد اب سوشل میڈیا پر افغانستان کے کپتان گلبدین کی جم کر کھینچائی کی جارہی ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورس میں نو وکٹ کے نقصان پر 227 رن بنائے ۔ پاکستان نے اس ہدف کو آل راونڈر عماد وسیم کی ناٹ آوٹ 49 رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت 49.4 اوورس میں سات وکٹ گنواکر حاصل کرلیا ۔ اگر پاکستان اس میچ میں ہار جاتا تو وہ سیمی فائنل کی ریس سے بھی باہر ہوسکتا تھا ۔

Loading...