ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر انگلینڈ کو پانچ کی بجائے چھ رن دینے پر امپائر دھرم سینا نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

سری لنکا کے تجربہ کار امپائر کمار دھرم سینا نے اعتراف کیا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں آخری اوور میں اوورتھرو پر انگلینڈ کو پانچ کے بجائے چھ رن دینا ایک غلطی تھی لیکن انہیں اس فیصلے کا کبھی افسوس نہیں رہے گا۔

Jul 22, 2019 08:17 AM IST | Updated on: Jul 22, 2019 08:17 AM IST
ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر انگلینڈ کو پانچ کی بجائے چھ رن دینے پر امپائر دھرم سینا نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر انگلینڈ کو پانچ کی بجائے چھ رن دینے پر امپائر دھرم سینا نے دیا بڑا بیان

سری لنکا کے تجربہ کار امپائر کمار دھرم سینا نے اعتراف کیا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں آخری اوور میں اوورتھرو پر انگلینڈ کو پانچ کے بجائے چھ رن دینا ایک غلطی تھی لیکن انہیں اس فیصلے کا کبھی افسوس نہیں رہے گا۔ دھرم سینا نے سری لنکا کے اخبار سنڈے ٹائمز سے کہاکہ انگلینڈ کو چھ رن دینا ایک اجتماعی فیصلہ تھا اور میں نے یہ فیصلہ اسکوائر لیگ امپائر مرائس ارسمس سے بات چیت کرنے کے بعد لیا تھا اور ہماری بات چیت اس دن تمام میچ حکام نے سنی تھی۔

سری لنکائی امپائر نے ساتھ ہی کہا کہ یہ ایک غلطی تھی اور انہیں اس فیصلے کا کبھی افسوس نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کے لئے ٹی وی پر ری پلے دیکھنے کے بعد تبصرہ کرنا کافی آسان ہے۔ میں اب جب ٹی وی پر ری پلے دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک غلطی تھی لیکن ہمارے پاس میدان پر ری پلے دیکھنے کی کوئی سہولت نہیں ہوتی ہے۔

Loading...

انہوں نے کہاکہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے جو فیصلہ کیا اس کا مجھے کوئی افسوس نہیں رہے گا۔ آئی سی سی نے تو اس دن کئے گئے میرے فیصلے کی تعریف کی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرا رن مکمل کرنے کیلئے وکٹ کی طرف بھاگ رہے تھے تو فیلڈر نے گیند تھرو کی جوا سٹوکس کے بیٹ سے لگ کر دوسری جانب چلی گئی اور گیند باؤنڈری کے پار ہو گئی۔

امپائر کی جانب سے انگلینڈ کو اوور تھرو کے چوکے اور بھاگ کر بنائے گئے دو رنز سمیت چھ رنز دیئے گئے ، جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی کہ دوسرا رن مکمل نہیں ہوا تھا اور اس سے پہلے ہی گیند کھلاڑی کے بیٹ کو لگ گئی اس لیے پانچ رنز دیئے جانے چاہئے تھے ، لیکن ایک رن زیادہ دیدیا گیا ہے۔

Loading...