ورلڈ کپ میں محمد سمیع کی ہیٹ ٹرک کے بعد بیوی حسین جہاں نے کہا : میری صرف یہی خواہش ہے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم انڈیا نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں اب تک اس نے ایک بھی میچ نہیں گنوایا ہے ، حالانکہ افغانستان کے خلاف جیت حاصل کرنے میں اس کے پیسینے ضرور چھوٹ گئے ۔

Jun 24, 2019 09:19 AM IST | Updated on: Jun 24, 2019 09:19 AM IST
ورلڈ کپ میں محمد سمیع کی ہیٹ ٹرک کے بعد بیوی حسین جہاں نے کہا : میری صرف یہی خواہش ہے

ورلڈ کپ میں محمد سمیع کی ہیٹ ٹرک کے بعد بیوی حسین جہاں نے کہا : میری صرف یہی خواہش ہے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم انڈیا نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں اب تک اس نے ایک بھی میچ نہیں گنوایا ہے ، حالانکہ افغانستان کے خلاف جیت حاصل کرنے میں اس کے پیسینے ضرور چھوٹ گئے ۔ ٹیم انڈیا 50 اوورس میں 224 رن ہی بناسکی ، لیکن اس کے گیند بازوں نے آخری اوورس میں شاندار گیند بازی کی اور ٹیم کو جیت دلادی ۔ اس مقابلہ میں محمد سمیع نے سب سے زیادہ چار وکٹ لئے ، جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی ۔ سمیع کی اس شاندار کارکردگی پر ان کی بیوی حسین جہاں نے اپنا پہلا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

امر اجالا سے خاص بات چیت میں حسین جہاں نے کہا کہ ملک کیلئے کھیلنا ہر کھلاڑی کیلئے فخر کی بات ہے اور میچ جتانا تو اور بھی اچھی بات ہے ۔ حسین جہاں نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ٹیم انڈیا ورلڈ کپ جیتے ۔ حسین جہاں نے محمد سمیع کو لے کر براہ راست تو کچھ بھی نہیں کہا ، لیکن انہوں نے یہ بات کہی کہ ٹیم انڈیا کو اگر ورلڈ کپ جیتنا ہے تو ایسی کارکردگی برقرار رکھنی ہوگی ۔

Loading...

خیال رہے کہ افغانستان کے خلاف محمد سمیع نے اپنی شاندار گیند بازی سے پورے ملک کا دل جیت لیا ، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب سمیع کو کافی خراب حالات سے گزرنا پڑا ۔ دراصل ٹیم انڈیا کے اس تیز گیند کی بیوی نے محمد سمیع اور ان کے کنبہ پر جان سے مارنے کا الزام لگایا تھا ۔

سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے الزام لگایا تھا کہ سمیع کے دوسری خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور اس کی وجہ سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے ۔ حسین جہاں نے کہا تھا کہ سمیع کے گھر والے انہیں زہر دے کر مارنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ تاہم سمیع پر الزامات لگنے کے باوجود بی سی سی آئی نے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ سمیع بھلے ہی کچھ دنوں کیلئے میدان سے باہر رہے ہوں ، لیکن ان پر بورڈ کو پورا اعتماد رہا ۔ دباو کے باوجود محمد سمیع مسلسل میچ کھیلتے رہے اور خود پر کبھی دباو نہیں آنے دیا ۔

Loading...