ورلڈ کپ سیمی فائنل سے پہلے ٹیم انڈیا کیلئے بری خبر! ۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا سیمی فائنل میچ وہ مقابلہ ہے ، جس میں ایک غلطی آپ کے ورلڈ چمپئن بننے کے خواب کو چکناچور کرسکتی ہے ۔

Jul 08, 2019 10:04 PM IST | Updated on: Jul 08, 2019 10:16 PM IST
ورلڈ کپ سیمی فائنل سے پہلے ٹیم انڈیا کیلئے بری خبر! ۔

ورلڈ کپ سیمی فائنل سے پہلے ٹیم انڈیا کیلئے بری خبر! ، جان کر مایوس ہو جائیں گے فینس

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا سیمی فائنل میچ وہ مقابلہ ہے ، جس میں ایک غلطی آپ کے ورلڈ چمپئن بننے کے خواب کو چکناچور کرسکتی ہے ۔ اس مقابلہ میں فارم کا کوئی معنی نہیں ہوتا ، اس مقابلہ میں تاریخ کا بھی کوئی وجود نہیں رہتا ، اس مقابلہ میں کچھ معنی رکھتا ہے تو وہ یہ کہ اس دن کس ٹیم کا کھلاڑی کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے ، وہ دباو کیسے برداشت کرتا ہے ؟ حالانکہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ میں ان چیزوں کے علاوہ 22 گج کی وہ پچ بھی معنی رکھتی ہے ، جہاں 100 اوورس میں ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے والی ٹیم طے ہوگی ۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مانچسٹر میں ہونے والے مقابلہ میں بھی پچ کافی معنی رکھے گی اور اس کی رپورٹ ٹیم انڈیا کیلئے اچھی نہیں ہے ۔

اس ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں پچ تیز تھی ، لیکن دوسرے مرحلے میں پچ سوکھی اور دھیمی ہوتی گئی ، جس کی وجہ سے بعد میں بلے بازی کرنے والی ٹیم کو ہدف کا تعاقب کرنے میں پریشانی ہوئی ۔ حالانکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے مقابلہ میں نئی پچ کا استعمال ہونے والا ہے اور یہ نئی پچ ٹیم انڈیا کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے ۔

Loading...

دراصل نئی پچ تازہ ہوتی ہے اور اس میں نمی ہوتی ہے ، جس پر گیند زیادہ سوئنگ ہوتی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے گیند باز بال کو سوئنگ کرانے میں ماہر ہیں ۔ خاص کر ٹرینٹ بولٹ ہندوستان کیلئے کافی پریشانیاں کھڑی کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ مانچسٹر میں منگل کو بادل بھی چھائے رکھیں گے ، جس کی وجہ سے گیند اور زیادہ سوئنگ ہوسکتی ہے ۔ ابتدائی اوورس میں اگر گیند سوئنگ ہوتی ہے تو ہندوستانی سلامی بلے باز روہت شرما اور کے ایل راہل کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز بولٹ کا ہندوستان کے خلاف کافی شاندار ریکارڈ رہا ہے ۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے خلاف 12 ون ڈے میں 22 وکٹ لئے ہیں ۔ بیشک ان کا شمار دنیا کے چمپئن گیند بازوں میں نہیں ہوتا ، لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا کہ بولٹ ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 150 وکٹ پورے کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔ انہوں نے 81 میچوں میں یہ مقام حاصل کیا ہے ۔

Loading...