پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا بڑا بیان ، ہندوستان کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ غلطی نہیں ہوگی معاف

میچ سے ٹھیک دو دن پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔

Jun 14, 2019 05:31 PM IST | Updated on: Jun 14, 2019 05:31 PM IST
پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا بڑا بیان ، ہندوستان کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ غلطی نہیں ہوگی معاف

پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا بڑا بیان ، ہندوستان کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ غلطی نہیں ہوگی معاف

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا سبھی کو بے صبری سے انتظار ہے ۔ 16 جون کو ہونے والے اس میچ کو لے کر پوری کرکٹ دنیا میں بحث ہورہی ہے ۔ وہیں میچ سے ٹھیک دو دن پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔

حال ہی میں خبر آئی تھی کہ پاکستان ہندوستان کے خلاف میچ میں ہر ایک وکٹ گرنے پر الگ طرح سے جشن منانے کا سوچ رہا ہے ، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ، ہم یہاں صرف کھیلنے آئے ہیں ، میرے لئے کرکٹ ہمیشہ سے جنٹلمین گیم رہا ہے ، نہ ہی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایسا کچھ کہا ہے ، ٹیم کو معلوم ہے کہ ایسا کچھ بھی میں برداشت نہیں کروں گا ۔

Loading...

احسان مانی نے ہندوستان اور پاکستان سیریز کو لے کر بھی ایک بڑا بیان دیا ۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مانی نے کہا کہ اگر ہندوستان پاکستان کے ساتھ پھر سے کرکٹ کے رشتوں کی شروعات چاہتا ہے ، تو پہلا قدم انہیں ہی اٹھانا ہوگا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ہندوستان کے خلاف سیریز کیلئے بھیک نہیں مانگے گا ۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں دونوں روایتی حریف 16 جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔ آپ کو بتادیں کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان رشتے میں تلخی ہے ، جس کی وجہ سے کچھ دنوں قبل یہ بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنا چاہئے ۔

Loading...