ورلڈ کپ فائنل سے پہلے انگلینڈ کو ملی بڑی راحت ، گالی دینے والے کھلاڑی پر نہیں لگی پابندی

انگلینڈ کے زبردست فارم میں چل رہے اوپنر جیسن رائے امپائر کے فیصلے کے خلاف برا بھلا کہنے کے باوجود معطلی سے بچ گئے اور ان پر ان کی میچ فیس کے 30 فیصد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

Jul 12, 2019 06:05 PM IST | Updated on: Jul 12, 2019 06:05 PM IST
ورلڈ کپ فائنل سے پہلے انگلینڈ کو ملی بڑی راحت ، گالی دینے والے کھلاڑی پر نہیں لگی پابندی

ورلڈ کپ فائنل سے پہلے انگلینڈ کو ملی بڑی راحت ۔ فوٹو : اے اپی ۔

انگلینڈ کے زبردست فارم میں چل رہے اوپنر جیسن رائے امپائر کے فیصلے کے خلاف برا بھلا کہنے کے باوجود معطلی سے بچ گئے اور ان پر ان کی میچ فیس کے 30 فیصد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ انگلینڈ کے لئے یہ بڑی راحت کی بات ہے کہ رائے پر کوئی معطلی نہیں لگی۔ انگلینڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے جہاں 14 جولائی کو لارڈس میدان پر اس کا نیوزی لینڈ کے ساتھ خطاب کے لئے مقابلہ ہونا ہے۔ انگلینڈ نے کل آسٹریلیا کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر 27 سال کے طویل وقفے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

آسٹریلیا کے 223 رن کے اسکور کے تعاقب میں رائے نے 85 رنز بنائے۔ انہوں نے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی شارٹ گیند کو پل کرنے کی کوشش کی لیکن چوک گئے۔ گیند نے بلے کا کوئی کنارہ نہیں لیا تھا اور یہ بات بعد میں ری پلے سے واضح ہو گئی تھی ۔ وکٹ کیپرا یلیکس کیری نے وکٹ کے پیچھے گیند کو شاندار طریقے سے لپکا اور کیچ کی اپیل کر ڈالی۔ بولر اور تمام آسٹریلوی فیلڈرز نے بھی پرزور اپیل کی۔ امپائر کمار دھرم سینا شروع میں تذبذب کی حالت میں دکھائی دیے لیکن پھر انہوں نے انگلی اٹھا دی۔

Loading...

جانی بيرسٹو اس سے پہلے انگلینڈ کا ریویو اننگز کے آغاز میں بیکار کر چکے تھے ، لہذا رائے کو پویلین لوٹنا پڑا۔ رائے پہلے تو اپنی جگہ کھڑے رہے اور پھر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پویلین کی طرف چل دیے۔ لیکن لوٹتے وقت انہوں نے جو برا بھلا کہا انہیں اسٹمپ مائیک نے پکڑ لیا۔ ان الفاظ پر رائے کو معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا ، لیکن انہیں جرمانہ اور دو ڈیمیرٹ پوائنٹس دے کر چھوڑ دیا گیا ۔ یہ ڈیمیرٹ پوائنٹس لاگو ہونے کی تاریخ سے کھلاڑی کو نظم و ضبط ریکارڈ میں دو سال تک بنے رہنا ہو گا ۔ اگر رائے کو دو اور ڈیمیرٹ پوائنٹس مل جاتے ہیں تو وہ اپنے آپ ہی معطلی پوائنٹس میں بدل جائیں گے اور انہیں ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے یا پھر دو ٹوئنٹی -20 ، ان میں سے جو بھی پہلے ہو ، کی معطلی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

जेसन रॉय ने सेमीफाइनल में खेली थी 95 रनों की पारी (ap)

رائے نے 65 گیندوں نو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی تھی۔ انگلینڈ نے 107 گیندوں کے باقی رہتے آٹھ وکٹ سے میچ جیت کر چوتھی بار عالمی کپ فائنل میں جگہ بنا لی۔انگلینڈ کی پہلی بار ٹائٹل جیتنے کی امیدوں کے لئے رائے کا کردار بہت اہم ہے۔ وہ اب تک چھ اننگز میں 426 رنز بنا چکے ہیں۔ اگر ان پر ایک میچ کی معطلی لگ جاتی تو انگلینڈ کی مشکلیں بڑھ سکتی تھیں ۔ لیکن ان پر صرف جرمانہ لگنے سے انگلینڈ کا خیمہ کافی خوش ہے۔

Loading...