ایم ایس دھونی کے رن آوٹ ہونے پر پاکستان کے اس بڑے کرکٹر نے اٹھایا سوال ، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات

شعیب اختر نے ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد دھونی کی تعریف ضرور کی ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہندوستان وکٹ کیپر کی رننگ پر سوال بھی کھڑا کردیا ۔

Jul 11, 2019 09:08 PM IST | Updated on: Jul 11, 2019 09:08 PM IST
ایم ایس دھونی کے رن آوٹ ہونے پر پاکستان کے اس بڑے کرکٹر نے اٹھایا سوال ، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات

مہندرسنگھ دھونی۔ تصویر: اے پی

ایک کھلاڑی جو وکٹوں کے درمیان دوڑتا نہیں بلکہ اڑتا ہے ، ایک بلے باز جس کی وکٹ کے درمیان دوڑ کا کوئی میل نہیں ، دنیا میں شاید ہی کوئی کھلاڑی ہوگا جو ایم ایس دھونی کو اس معاملہ میں پیچھے چھوڑ سکے ، لیکن دھونی کی یہ تیز رفتاری ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں ان کے کام نہیں آسکی ۔ ایم ایس دھونی 50 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے اور ان کے آوٹ ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم کو سمٹنے میں دیر نہیں لگی ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ٹیم انڈیا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ۔ دھونی بھلے ہی ٹیم انڈیا کو جیت نہیں دلا سکے ، لیکن ان کی اننگز کی تعریف ہر کوئی کررہا ہے ۔ حالانکہ سرحد پار پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے دھونی پر سوال کھڑے کردئے ہیں ۔

شعیب اختر نے ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد دھونی کی تعریف ضرور کی ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہندوستان وکٹ کیپر کی رننگ پر سوال بھی کھڑا کردیا ۔ شعیب اختر کے مطابق دھونی نے رن آوٹ ہونے سے بچنے کیلئے 100 فیصدی کوشش نہیں کی ۔

Loading...

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ دھونی کو رن آوٹ ہونے سے بچنے کیلئے ڈرائیو لگانی چاہئے تھی ۔ شعیب اختر نے کہا کہ دھونی ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے غضب کے بلے باز ہیں ، لیکن انہیں رن آوٹ ہونے سے بچنے کیلئے ڈائیو لگانی چاہئے تھی ۔

خیال رہے کہ دھونی ہندوستانی اننگز کے 49 ویں اوورس میں رن آوٹ ہوئے ۔ مارٹن گپٹل نے شاندار تھرو سے دھونی کو آوٹ کیا ۔ دھونی اور کریز کی لائن کے درمیان صرف ایک انچ کا فاصلہ رہ گیا تھا ۔

Loading...