ورلڈ کپ 2019 میں پہلی مرتبہ کسی بلے باز کے ساتھ پیش آیا ایسا حادثہ ، اہم موڑ پر لوٹنا پڑ گیا پویلین

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں نیوزی لینڈ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ وہ پانچ میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر برقرار ہے ۔

Jun 20, 2019 12:05 PM IST | Updated on: Jun 20, 2019 12:05 PM IST
ورلڈ کپ 2019 میں پہلی مرتبہ کسی بلے باز کے ساتھ پیش آیا ایسا حادثہ ، اہم موڑ پر لوٹنا پڑ گیا پویلین

ورلڈ کپ 2019 میں پہلی مرتبہ کسی بلے باز کے ساتھ پیش آیا ایسا حادثہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں نیوزی لینڈ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ وہ پانچ میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر برقرار ہے ۔ بدھ کو کیوی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلہ میں چار وکٹ سے مات دی ۔ حالانکہ اس جیت کے دوران اس کے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل کے ساتھ ایک ایسا حادثہ پیش آگیا ، جو کسی کیوی بلے باز کے ساتھ پہلی مرتبہ پیش آیا ہے ۔ ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ کوئی کیوی بلے باز اس طرح آوٹ ہوا ہے ، جس طرح گپٹل آوٹ ہوئے ۔

دراصل مارٹن گپٹل جنوبی افریقہ کے خلاف ہٹ وکٹ ہوگئے ۔ جب گپٹل 35 رن بناکر کھیل رہے تھے تو وہ فلیکوایو کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے ۔ فلیکوایو نے گپٹل کو شارٹ گیند پھینکی ، جس کو جس پر انہوں نے پل شارٹ کھیلا ۔ حالانکہ اس دوران وہ پوری طرح گھوم گئے اور اچانک ان کا پاوں پھسل گیا اور اسٹمپ سے جا ٹکرایا ۔ گپٹل ورلڈ کپ میں ہٹ وکٹ ہونے والے پہلے کیوی کھلاڑی ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ مارٹن گپٹل ورلڈ کپ میں ہٹ وکٹ ہونے والے دنیا کے نویں بلے باز ہیں ۔ ان سے پہلے ویسٹ انڈیز کے فریڈرکس ، کناڈا کے ڈینس ، کینیا کے مارس اوڈونبے ، جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن ، کناڈا کے جے ہیرس ، زمبابوے کے ووسی سبانڈا اور چکاببا ، پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق  بھی ہٹ وکٹ آوٹ ہوچکے ہیں ۔

Loading...