لارڈس میدان میں صفائی کرتا تھا یہ شخص ، اب نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بنائے گا ورلڈ چمپئن ! ۔

اتوار کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ یہ دونوں ٹیمیں اب تک ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں اور اس مرتبہ ان میں سے کوئی پہلی مرتبہ ورلڈ چمپئن بنے گی ۔

Jul 13, 2019 08:13 PM IST | Updated on: Jul 13, 2019 08:13 PM IST
لارڈس میدان میں صفائی کرتا تھا یہ شخص ، اب نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بنائے گا ورلڈ چمپئن ! ۔

لارڈس میدان میں صفائی کرتا تھا یہ شخص ، اب نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بنائے گا ورلڈ چمپئن ! ۔

کرکٹ کی دنیا کو اس مرتبہ نیا ورلڈ چمپئن ملنے والا ہے ۔ اتوار کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ یہ دونوں ٹیمیں اب تک ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں اور اس مرتبہ ان میں سے کوئی پہلی مرتبہ ورلڈ چمپئن بنے گی ۔ ویسے اس فائنل میچ سے پہلے ہم آپ کو نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ کے بارے میں ایک ایسی بات بتاتے ہیں جو کافی کم لوگ جانتے ہوں گے ۔

دراصل اگست 2018 میں نیوزی لینڈ کے کوچ بنے گیری اسٹیڈ پہلے لارڈس کے میدان پر صاف صفائی کا کام کرتے تھے ، لیکن آج وہ اپنی ٹیم کو بطور کوچ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا چکے ہیں ۔ 47 سال کے اسٹیڈ جب صرف 18 سال کے تھے تو وہ لارڈس کے میدان پر بطور ایم سی سی گراونڈ اسٹاف کام کرتے تھے ۔

Loading...

گیری اسٹیڈ کا کام لارڈس کے پویلین کی کھڑکیاں صاف کرنا تھا ، لیکن اب وہ اسی تاریخی لارڈس کی بالکنی میں بیٹھ کر اپنی ٹیم کو فائنل میچ کھیلتے دیکھیں گے ۔ جس طرح کی کارکردگی کیوی ٹیم کررہی ہے ، ہوسکتا ہے کہ گیری اسٹیڈ نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ جتانے والے پہلے کوچ بھی بن جائیں ۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں میزبان انگلینڈ سے مقابلہ کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعتماد کافی بڑھا ہوا ہے اور وہ نہیں مانتے ہیں کہ فائنل میں ٹیم انڈر ڈاگ ہے ۔ میچ سے پہلے کوچ نے کہا کہ ہم نے جس طرح سے کرکٹ کھیلی ، اس میں کافی جد و جہد اور تحمل ہے ۔ اب صرف ہمیں حالات کے مطابق کھیلنا ہوگا ۔

Loading...