ورلڈ کپ 2019 : جیت کے بعد پاکستانی فینس نے افغانستان کے اسٹار کھلاڑی راشد خان کو گھیرا ، کہی یہ بات

ٹورنامنٹ میں افغانستان کے اسٹار کھلاڑی راشد خان کا کمال دیکھنے کو نہیں مل سکا ۔ دنیا بھر میں موجود ان کے فینس اس بات سے دکھی ضرور ہیں ، لیکن ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔

Jun 30, 2019 01:08 PM IST | Updated on: Jun 30, 2019 01:08 PM IST
ورلڈ کپ 2019 : جیت کے بعد پاکستانی فینس نے افغانستان کے اسٹار کھلاڑی راشد خان کو گھیرا ، کہی یہ بات

جیت کے بعد پاکستانی فینس نے افغانستان کے اسٹار کھلاڑی راشد خان کو گھیرا

افغانستان ٹیم کا سفر ورلڈ کپ 2019 میں ختم ہوگیا ہے ۔ ٹیم یہاں ایک بھی میچ نہیں جیت پائی ہے ، لیکن دو بڑی ٹیموں ہندوستان اور پاکستان کو کافی ٹکر دی ۔ پاکستان کو بھی افغانستان نے پریشانی میں ڈال دیا تھا ۔ تاہم اس ٹورنامنٹ میں افغانستان کے اسٹار کھلاڑی راشد خان کا کمال دیکھنے کو نہیں مل سکا ۔ دنیا بھر میں موجود ان کے فینس اس بات سے دکھی ضرور ہیں ، لیکن ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔

کچھ ایسا ہی نظارہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ختم ہونے کے بعد دیکھنے کو ملا ، جب پاکستان سے شکست جھیلنے کے بعد افغان ٹیم واپس لوٹ رہی تھی تو ٹیم بس میں سوار ہوتے وقت پاکستانی فینس نے راشد خان کو گھیر لیا ۔ راشد خان بھی ان کے احترام میں رک گئے اور ان کے ساتھ سیلفی لی ۔ پاکستانی فینس نے وہاں راشد خان کو پی ایس ایل میں کھیلنے کی بھی دعوت دے ڈالی ، جس کے بعد راشد خان مسکرا کر آگے بڑھ گئے ۔

Loading...

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کا آٹھواں میچ تھا ۔ اس میگا ایونٹ میں افغانستان ایک بھی میچ نہیں جیت سکا ہے ۔ وہیں افغانستان کے خلاف جیت حاصل کرکے پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں اب چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔ اگر وہ بنگلہ دیش کے خلاف اپنا میچ جیت جاتا ہے اور انگلینڈ ایک میچ ہار جاتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

Loading...